رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 569
569 آئے اور مجھ سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو بلایا تھا مگر وہ کسی کام کے لئے تھوڑی دیر کے لئے کہیں چلے گئے ہیں اور مجھے آپ کو پیغام پہنچانے کے لئے مقرر کر گئے ہیں جس جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں وہاں لکیر کھینچی ہوئی ہے جس طرح کبڈی کھیلنے والے کھینچ لیتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے دو ملکوں کی حد فاصل ہے حضرت خلیفہ المسیح الاول سمت مخالف کی طرف اشارہ کر کے فرمانے لگے یہ اٹلی کا ملک ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارادہ ہوا کہ اس کو فتح کیا جائے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے یہ کام آپ کے سپرد کیا جائے پھر فرمایا کہ شاید ہم آپ کو اتنی چھوٹی سی بات کے لئے تکلیف نہ دیتے لیکن ہم نے اللہ تعالیٰ کے تقدیر کے رجسٹر کو دیکھا جس میں ہر کام کے کرنے والوں کے نام درج ہیں کسی کام کے متعلق لاکھوں کروڑوں کے نام لکھے ہیں۔کسی کے متعلق ہزاروں کے۔کسی کے متعلق سینکڑوں اور کسی کے متعلق درجنوں کے نام لکھے ہوئے ہیں لیکن جب ہم نے اٹلی کے فتح کرنے کا خانہ دیکھا تو اس میں صرف آپ کا نام تھا اور کوئی نام نہ تھا اگر کوئی اور نام ہو تا تو ہم آپ کو تکلیف نہ دیتے مگر مجبوراً آپ کو بلانا پڑا پھر آنکھ کھل گئی۔الفضل 16۔دسمبر 1954ء صفحہ 2 غالبا 15۔اپریل 1955ء 600 فرمایا : میں نے دیکھا کہ دو نوجوان مجھے ملنے آئے ہیں اور میں نے ان کو ملاقات کا وقت دیا ہے اور ان کے ساتھ کوئی ان کے پروفیسر بھی ہیں کچھ دیر کے بعد نیم خوابی کی حالت ہوئی اور میں نے محسوس کیا کہ ابھی وہ طالب علم اور ان کے پروفیسر ملنے نہیں آئے اور میں نے اپنی بیوی کو کہا اور وقت پوچھا انہوں نے کہا گیارہ بجے ہیں پھر میں نے ان سے پوچھا کہ وہ طالب علم جنہوں نے وقت مقرر کیا تھا وہ نہیں آئے انہوں نے کہا نہیں آئے۔پھر میں نیند کے زور سے دوبارہ سو گیا۔الفضل 20۔اپریل 1955ء صفحہ 1 601 28۔اپریل 1955ء فرمایا : خواب میں دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں میرے ساتھ ایک اور شخص بھی ہے جس کو میں جاگنے کی حالت میں پہچانتا نہیں۔میں نے دیکھا کہ اسی مکان کے ایک کمرہ میں ڈاکٹر سر محمد