رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 560 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 560

560 اسے کہا یہ ملاقات کا کونسا وقت ہے اس غیر اس شخص نے نہایت افسردہ لہجہ میں کہا کہ میں 23 سال کے عرصہ کے بعد ملنے آیا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ یہ کونسا وقت ہے اس شخص کے بولنے پر میں نے فوراً اسے پہچان لیا اور کہا اچھا شادی خاں صاحب ہیں آپ کب آئے اور اتنا عرصہ کہاں رہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ میں رہا (شادی خاں صاحب مرحوم مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اور حافظ روشن علی صاحب کے خسر تھے۔سیالکوٹ کے رہنے والے تھے ہجرت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو گئے تھے۔غالبا 1923ء میں وہ فوت ہوئے تھے) میرے اس جواب پر وہ چبوترہ پر چڑھ کر آئے اور میرے دائیں طرف بیٹھ گئے۔تب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا حال کیسا ہے اور آپ آج کل کیا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا اچھا حال ہے اب کچھ کمزوری ہو گئی ہے جب میں جماعت سیالکوٹ کے سامنے جمعہ کا خطبہ دیتا ہوں تو میرا دایاں پاؤں کچھ سوج جاتا ہے پھر میں نے پوچھا آپ کی والدہ کا کیا حال ہے تو کہا کہ وہ تو فوت ہو گئی ہیں وہ ان کی وفات سے چند سال پہلے فوت ہوئی تھیں اور وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کے لئے ہجرت کر کے قادیان آگئی تھیں غالباً اسی نوے سال کی عمر میں فوت ہوئی تھیں) شادی خان نام خوشی پر دلالت کرتا ہے شاید اللہ تعالیٰ کوئی خوشی کے سامان پیدا کرے۔یوں بھی ایک وفات یافتہ نیک اور بزرگ آدمی کا دیکھنا مبارک ہوتا ہے مگر مرحوم کا تو نام ہی شادی خان تھا۔(الفضل 5 اکتوبر 1954 ء صفحہ 4) 595 18۔اکتوبر 1954ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک نشان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند کھڑا کیا گیا ہے جیسے جھنڈے ہوتے ہیں مگر جھنڈے کی شکل نہیں بلکہ جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زمین اور آسمان بغیر ستونوں کے کھڑے ہیں اسی طرح وہ نشان بغیر ستون کے کھڑا ہے۔ایک نورانی سی چادر ہے جو جھنڈے کی طرح لٹکی ہوئی ہے ہم بہت سے لوگ اس کے سامنے کھڑے ہوئے درود پڑھ رہے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقی درجات کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اس کے بعد یوں معلوم ہوا جیسے اس جلوہ کے درمیان کچھ وقفہ کر دیا گیا ہے