رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 521 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 521

521 سکتا آج چوہدری صاحب اخلاقی حصہ کو بیان کر دیں پھر کسی موقع پر میں روحانی حصہ کو بیان کر دوں گا یہ خیال کر کے جبکہ سنتوں کے بعد میں بھی اور چوہدری صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں جیسا کہ ذکر الہی کے لئے بیٹھتے ہیں تو میں نے وہ تختیاں چوہدری صاحب کی طرف بڑھائیں اور میں نے کہا کہ آج آپ جمعہ کا خطبہ پڑھیں اور یہ مضمون بیان کر دیں پھر میں ان تختیوں کے متعلق جو مضمون مجھے بتایا گیا تھا ان سے بیان کرتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہوں کہ دوسرا حصہ میں بیان کروں گا آپ پہلی تختی کے متعلق بیان کریں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔پہلی دو رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ سلسلہ کے لئے بہت زیادہ قربانی کرنے کا وقت آگیا ہے مخلصین کو اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بخشے گا اور تیسری خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قادیان کو موجودہ ہندوستانی فتنہ سے نسبتاً امن بخشے گا اور چوتھی رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک حد تک موجودہ فتنہ اور بڑھے گا اور ایک جماعت مخلصین کی ایسی پیدا ہو جائے گی جو السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں شامل ہو جائے گی اور اخلاص کا اعلیٰ مقام حاصل کرلے گی اور اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں فتوحات روحانیہ بخشے گا اور بغیر ظاہری شہادت ملنے کے وہ شہیدوں میں شامل کئے جائیں گے فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : 24) الفضل 17 اگست 1952ء صفحہ 4 -3 560 نومبر 1952ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک دوست جنہوں نے مجھے کچھ تحفہ دیا ہے وہ میرے ساتھ ہیں اور میں ان سے کہ رہا ہوں کہ میں نے سنا ہے کہ آپ پر یہ بات گراں گزری ہے کہ میں نے آپ کا تحفہ آگے سلسلہ کی طرف منتقل کر دیا ہے لیکن یہ رپورٹ آپ کو غلط ملی ہے میں نے سارا تحفہ منتقل نہیں کیا۔اس کا ایک حصہ منتقل کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تحفہ بہت بڑا تھا اور میں سمجھا تھا کہ اس کا ایک حصہ دین کو بھی چلا جائے تاوہ ایسے رنگ میں استعمال ہو کہ مجھے تقسیم کنندہ کے طور پر ثواب مل جائے اور آپ کو اصل خرچ کرنے والے کے طور پر ثواب مل جائے۔الفضل 18۔نومبر 1952ء صفحہ 2