رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 414
414 اور حرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد مبارک میں نماز ہو رہی ہے اور وہ لوگ مغرب کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہے ہیں جس وقت میں رکوع کر کے اٹھا تو اختر صاحب کے پاس جو نوجوان تھا وہ اردو زبان میں مسجد مبارک کے نمازیوں کو مخاطب کر کے کہتا ہے ہم کچھ آگے بڑھ گئے ہیں۔خواب میں ہی میں تعجب کر رہا ہوں کہ وہ نماز بھی پڑھ رہا ہے اور بات بھی کر رہا ہے پھر ہم نے سجدہ کیا جگہ بالکل صاف تھی پھر کھڑے ہوئے اور دوسری رکعت شروع کی جب میں دوسری رکعت میں رکوع کے بعد کھڑا ہوا تو پھر اس نوجوان نے مسجد مبارک کے نمازیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم کچھ اور آگے بڑھ گئے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : میرے دل میں القاء ہوا کہ دیکھو پاخانہ کو عربی میں کیا کہتے ہیں پاخانہ کو عربی میں براز کہتے ہیں اور براز کے معنی لڑائی کے بھی ہیں اور مقعد کے بھی ہیں جہاں سے پاخانہ نکلتا ہے پس میرا ذہن اس طرف گیا کہ پاخانہ پھرنے اور پاخانہ میں ہونے کے معنی مقابلہ کی جگہ پر بیٹھنے اور مقابلہ کے سامان مہیا کرنے اور مقابلہ کرنے کے ہیں گویا ہم لڑائی کی تیاری کر کے قادیان کی طرف بڑھیں گے اور اس لڑائی کے نتیجہ میں قادیان سے قریب تر ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاخانہ کو دکھانے کا یہ مطلب ہے کہ ہم نے مبارزت اور براز کا وہ طریق اختیار کرنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اختیار کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام دعائیں کیا کرتے تھے اور دنیوی سامانوں کو بھی استعمال کیا کرتے تھے مگر زیادہ زور دعاؤں پر دیتے تھے۔فرمایا : یہ رویا مبشر بھی ہے اور اس میں متوحش فقرات بھی پائے جاتے ہیں اس میں مبارزت کی شرط ہے یعنی ہمیں مقابلہ کرنا پڑے گا رویا میں میں نے چار آدمی دیکھے ہیں یہ بھی تشویش میں ڈالتا ہے اگر چہ یہ درست ہے کہ وہ اتنی چھوٹی جگہ تھی کہ وہاں تین چار آدمی ہی دکھائے جاسکتے تھے مگر اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جماعت کا قلیل حصہ اس میں حصہ لے گا اور باقی محروم رہ جائیں گے۔الفضل یکم مئی 1948ء صفحہ 4-3 458 ابریل 1948ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ پاخانہ کر رہا ہوں پاخانہ والی جگہ پر خارش ہوئی ہے میں نے خیال کیا