رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 354

354 409 31۔اکتوبر 1946ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں دلی میں ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے اس جگہ تو نہیں جہاں میں ہوں بلکہ اس سے کچھ فاصلے پر وہ اسمبلی ہال ہے یا وائسریگل لاج اس کے متعلق کوئی وضاحت نہیں۔وہاں کانگریس اور مسلم لیگ کے ممبر جمع ہیں۔میں اس وقت مشرق میں ہوں اور وہ مقام جہاں مسلم لیگ اور کانگریس کے ممبر جمع ہیں مغرب کی طرف ہے۔میں نے دیکھا کہ بعض اور لوگ بھی اس طرف گئے ہیں اور وہ یہ ذکر کر رے ہیں کہ مسلم لیگ نے کوئی تیاری نہیں کی۔ان کے پاس نہ لاٹھیاں ہیں نہ تلواریں اور نہ کوئی دوسرا سامان۔اگر کانگریس نے حملہ کر دیا تو کیا کریں گے وہ جگہ جہاں لوگ جمع ہو رہے ہیں مجھ سے کوئی نصف میل کے فاصلے پر ہے مگر مجھے کشفی طور پر تمام واقعات دور بیٹھے ہی نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کانگریس نے مسلم لیگ پر حملہ کر دیا ہے اور مسلم لیگ والے گھبرا گئے ہیں۔ایک شخص بلند آواز سے پکار رہا ہے مسلمانو! مدد کے لئے پہنچو جب اس نے یہ اعلان کیا کہ جس میں اس قسم کے بھی الفاظ تھے کہ مسلم لیگ کے والنٹیئرز مدد کو پہنچیں تو میں بھی مسلمانوں کی مصیبت کا خیال کر کے نہایت تیزی سے دوڑا اور بجائے اس طرف جانے کے جدھر سے آواز آئی تھی شمال کو گیا کیونکہ معلوم ہوتا ہے وہاں سے کوئی راستہ اس طرف جاتا ہے جہاں مسلم لیگ اور کانگریس کے ممبر جمع ہیں۔اتنی دیر میں پھر آواز آئی کہ مدد کے لئے پہنچو اس پر کسی نے کہا خورشید! جلدی مدد کو پہنچو اور میں نے بھی یہ فقرہ دہرایا۔جب میں دروازے پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ مسلم لیگ کے چونتیس یا پینتیس آدمی ایک جگہ کھڑے ہیں اور ایک افسرانہیں ورزش کرا رہا ہے ان آوازوں پر وہ افسران لوگوں کو لے کر مکان کی طرف بھاگا۔والٹیئر ز آگے آگے ہیں اور وہ پیچھے ہے۔اس وقت میں نے دیکھا کہ ہماری جماعت کے بھی وہاں کافی آدمی موجود ہیں ہزاروں تو نہیں سینکڑوں اور دروازے کے پاس دیوار کے ساتھ جمع ہیں۔میں نے اس خیال سے کہ لیگ کے والٹیئر ز کم ہیں انہیں بھی آواز دی کہ آپ لوگ لیگ کے آدمیوں کے ساتھ مدد کے لئے جائیں اور ساتھ ہی آواز دی دیکھنا کوئی فساد کی بات نہ کرنا چنانچہ لیگ کے آدمیوں کے پیچھے ہمارے احمدی بھی چلے گئے اور میں ان کے پیچھے پیچھے روانہ ہوا۔ایسا معلوم