رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 330 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 330

330 جیسے ریچھ چلتا ہے اس پر میں نے اس پر فائر کیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرا سے لگا ہے لیکن کارگر نہیں ہوا۔اس پر وہ میری طرف منہ کر کے کھڑا ہو گیا۔اور میں نے دوسرا فائر عین اس کی ناف پر نشانہ کر کے کیا۔اس وقت مجھے نظر آیا کہ تمام کے تمام چھرے اس کی ناف کے گرد پیٹ میں گھس گئے ہیں مگر اسے کوئی نمایاں نقصان نہیں پہنچا اور اس نے اپنا ہاتھ پیٹ کی طرف کر کے اس طرح مجھے اشارہ کیا جس کے معنے یہ تھے کہ ابھی میرے لئے مرنا تو مقدر نہیں پھر آپ مجھ پر کیوں حملہ کر رہے ہیں۔اس کے بعد میں اس مکان سے نکل کر صحن کی طرف آگیا اور وہ مکان کے اوپر سے چکر کاٹ کر ہمارے پاس آگیا اور پاس آکر اس نے مجھ سے سوال کیا کہ مجھے کچھ دو۔مجھے ضرورت ہے مگر یہ بھی اشاروں میں ہی سوال کیا۔بات نہیں کی مگر اشارے اتنے واضح ہیں کہ ہم پوری طرح اس کا مفہوم سمجھتے ہیں۔میں نے اس وقت اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر دس روپیہ کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دیا مگر چونکہ نوٹ میرے ہاتھ میں پوشیدہ ہے۔مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نوٹ کو وہ پانچ روپیہ کا نوٹ سمجھا ہے اور اس نے اشارہ کیا کہ مجھے تو اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔یہ تھوڑی ہے میں نے سمجھتے ہوئے کہ اس نے پانچ کا نوٹ سمجھا ہے اسے جواب میں کہا کہ میں نے پانچ روپیہ کا نوٹ نہیں دیا دس روپیہ کا نوٹ دیا ہے اتنے میں ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے بھی اس کو کچھ روپے دیئے ہیں جو خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ اڑھائی روپے ہیں پھر میرے دل میں بھی یہ خیال گزرا کہ میں کچھ اور اس کو دے دوں اور میں نے جیب میں سے کچھ رقم نکالی جس کے متعلق میرا خیال ہے کہ وہ ساڑھے سات روپے ہیں۔میں نے یہ رقم اسے دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے تمہیں اڑھائی روپے دیئے ہیں اور یہ ساڑھے سات روپے ہیں۔دس روپے میں نے پہلے دیتے ہیں اس طرح ہمیں روپے ہو گئے ہیں۔اس پر شیر یا ر کچھ وہاں سے چلا گیا اور میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آئی کہ تین الگ الگ علاقوں میں تین حکومتیں اسی طرح کھڑی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے اپنے حالات پوشیدہ رکھ رہی ہیں۔ان میں سے دواس بات پر متفق ہیں کہ وہ تیسری حکومت پر حملہ کریں مگر ان کا حملہ تیسری حکومت کو کوئی ضرر نہیں پہنچاتا۔مزید تعبیر میں نے یہ کی کہ وہ آدمی جس نے مجھے اشارہ کیا تھا کہ کھڑے ہو جاؤ اور گولی چلاؤ وہ انگریزی حکومت ہے اور دوسرا آدمی جو شیر پر حملہ کرتا ہے لیکن اس نے ہمیں اشارہ