رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 315
315 نے دیکھا کہ ایک اور فوج بھی مجھ سے آملی ہے اور پہلی فوج اور بعد میں آنے والی فوج کے درمیان میں چلا جا رہا ہوں اور سیالکوٹ کی فوج کا انتظار کرتا جاتا ہوں۔اس وقت میرے دل میں خیال ہے کہ اس فتنہ و فساد سے محفوظ ہونے یا محفوظ ہو جانے کی صلاحیت سیالکوٹ کی اس احمدی فوج میں ہے جو سیالکوٹ میں ہے اور میں جب وہاں پہنچ جاؤں گا تو ان کی مدد سے اس فتنہ کو دور کر دوں گا۔اسی حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔اس خواب کی تعبیر ظاہر ہے معلوم ہوتا ہے آئندہ کسی زمانہ میں ایک فتنہ کے وقت سیالکوٹ کو پھر وقت کے امام کا ساتھ دینے کی اور اس کے لئے قربانیاں کرنے کی توفیق ملے گی اور کسی ایسے وجود کو جو مجھ سے ہوگا اور مجھ میں ہو کر خدا تعالیٰ کا فضل پائے گا اس فتنہ کے استیصال کی توفیق ملے گی۔عجیب بات ہے کہ کوئی پندرہ سولہ سال یا زیادہ کا عرصہ گزرا ہو گا کہ میں نے ایک دفعہ پہلے بھی دیکھا تھا کہ دنیا میں فتنہ پیدا ہو گیا ہے اور میں اسے دور کرنے کے لئے دوبارہ دنیا میں آیا ہوں اور توحید پر تقریر کر رہا ہوں اور لوگ میری بات کو مان رہے ہیں اس خواب ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ واقعہ ایک سو ستائیس سال کا ہے اس کی تعبیر اس وقت ظاہر نہیں۔ممکن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ سے ایک سو ستائیس سال بعد یا اگلی ہجری یا مسیحی صدی کا ستائیسواں سال اس سے مراد ہو۔غرض اس کی تشریح معین نہیں۔اللہ تعالیٰ اسے اپنے وقت پر ظاہر فرما دے گا۔الفضل 3۔اپریل 1946 ء صفحہ 4 -3 385 اپریل 1946ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں کسی پہاڑ پر گیا ہوں اور وہیں سے واپس آرہا ہوں میرے ساتھ میری بیویاں اور دوسرے دوست بھی ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک عورت ہے جو کسی بڑے بھاری غیر احمدی کی لڑکی ہے۔اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں کہ بڑے بھاری سے کیا مراد ہے۔لیکن میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بہت بڑے غیر احمدی کی لڑکی ہے اس نے احمدیت قبول کی ہے اور میں نے اس سے شادی کرلی ہے وہ عورت بھی میرے ساتھ ہے پیچھے