رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 299
299 370 27 یا 28۔اکتوبر 1945ء فرمایا : پرسوں یا اترسوں میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آیا ہے اور اس نے کچھ انڈے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ آپ کے لئے لایا ہوں رومال سا ہے جس میں وہ بندھے ہیں اس نے کہا یہ کپڑا خالی کردیں میں نے وہ انڈے رکھ لئے۔صبح کو ایک عورت آئی جس نے آکر انڈے دیئے۔میں نے کہا۔میں نے خواب میں انڈے لانے والا مرد دیکھا تھا۔اس نے کہا یہ انڈے میرے بھائی نے بھیجے ہیں۔الفضل یکم نومبر 1945ء صفحہ 8 371 غالباً اکتوبر 1945ء فرمایا : ایک دفعہ میں نے اپنے خیال میں دس روپے کا نوٹ کوٹ کی جیب میں ڈالا جو کھونٹی سے لٹک رہا تھا اور با ہر کسی کام سے آیا پھر جب اندر گیا تو دیکھا کہ جیب میں نوٹ نہ تھا وہاں ایک لڑکا بیٹھا تھا اس سے پوچھا کہ کوئی آیا تھا اس نے کہا۔نہیں اس وقت میں نے دعا کی کہ الہی یہ ایسی صورت ہے کہ لڑکا زیر التزام آ رہا ہے مجھے پتہ لگ جائے کہ اصل بات کیا ہے اس پر معا میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ نوٹ رکھنے کے بعد میں جہاں تک گیا تھا وہاں تک جاؤں چنانچہ میں گیا تو دیکھا کہ جہاں میرا آخری قدم پڑا تھا وہاں نوٹ پڑا تھا۔الفضل یکم نومبر1945ء صفحہ 6 372 اکتوبر 1945ء فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص نے جس نے کبھی کوئی تحفہ نہ بھیجا تھا سو روپیہ بھیجا ہے اور ایک دوسرے دوست چوہدری محمد شریف صاحب جن کی طرف سے پہلے کبھی منی آرڈر آنا یاد نہیں ان کے متعلق دیکھا کہ چار روپے کا منی آرڈر ان کی طرف سے آیا ہے چنانچہ دوسرے دن یہ دونوں منی آرڈر مل گئے۔الفضل یکم نومبر 1945ء صفحہ 6