رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 289
289 وقت مجھے خیال ہے کہ چونکہ کمیونسٹ تحریک کی بنیاد دہریت پر ہے اس لئے اپنی نسبت یا کسی دوسرے لیڈر کی نسبت یہ تسلیم کرنا کہ اس کے دل میں خدا تعالی کی ہستی پر یقین تھا یا اس بارہ میں تردد کرتا رہا تھا اس کے لئے مشکل ہو گا اس لئے میں اس سے وعدہ لے لوں مگر اس نے مجھے جواب نہیں دیا اور اصرار کرتی رہی کہ آپ پہلے یہ بتائیں کہ کیا سوال کرنا چاہتے ہیں۔اس پر میں نے اس خیال سے کہ اس وقت مناسب نہیں پھر سوال کروں گا اس بات کو چھوڑ دیا اس کے بعد یوں معلوم ہوا کہ رات کا وقت ہے اور ہم سونے لگے ہیں کمرہ میں ایک ہی چار پائی ہے میں نے اس پر اسے سونے کے لئے کہا اور زمین پر میں اور میری ایک بیوی اور کچھ اور لوگ ہیں لیٹ گئے ہیں میرے پاؤں اس چارپائی کی طرف ہیں خواب میں میں سو گیا ہوں لیکن تھوڑی دیر کے بعد مجھے کسی نے گھبرا کا جگایا اور کہا موسیو سٹالن کو جسے روس کی ملکہ ہی خیال کرتے ہیں اس وقت تک عورت ہی کی شکل ہے خون کی قے آئی ہے اور حالت خراب ہے میں گھبرا کر اٹھا تو دیکھا کہ ملکہ سٹالن نڈھال ہو کر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہے اس کے سرہانے اور پاکتی ہمارے گھر کی عورتیں بیٹھی ہیں اور ملکہ کا سانس اکھڑا ہوا ہے اور حالت خطرہ والی معلوم ہوتی ہے میں اس فکر میں کہ کیا علاج کیا جائے کمرہ کے ایک طرف گیا ہوں کہ یوں معلوم ہوا کہ مسٹر گاندھی کمرے میں آئے ہیں اور ہمارے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اس کی حالت خراب ہے اور یہ مرجائے گی روسی قوم سخت غضب میں آجائے گی کہ ہماری ملکہ کو زہر دے کر مار دیا اس لئے بہتر ہے کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں تاکہ آپ لوگوں کے نام یہ واقعہ نہ لگ جائے۔اس پر میرے ایک ساتھی نے مجھ سے یہ بات اگر کسی اور میں نے اس پر عمل کرنے کا ارادہ کر لیا اور میں نے جلد جلد کوٹ اور پگڑی نکالی تاکہ پہن کر ہم وہاں سے چلے جائیں میں اس کمرہ سے باہر نکل کر کوٹ اور پگڑی پہننے میں لگ گیا پگڑی رات کو اتارنے کی وجہ سے کچھ پچخ گئی ہے اسے مشکل سے درست کیا اور پھر اس کمرہ میں آگیا وہاں پہنچ کر مجھے خیال آیا کہ ملکہ تو ابھی زندہ ہے اسے اسی حالت میں چھوڑ کر اپنے بچاؤ کی خاطر چلے جانا تو اخلاق کے خلاف ہے اور میں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو اس کی حالت کی درستی یا موت تک یہاں ٹھہروں گا اس عرصہ میں اس نے آنکھیں کھولیں اور نہایت نقاہت سے مجھے کہا کہ میرے لئے دودھ منگوائیں۔میں نے اسے کہا۔بہت اچھا اور ارادہ کرتا ہوں کہ کسی کو دودھ منگوانے کے لئے بھجواؤں کہ آنکھ کھل گئی۔