رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 220 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 220

220 بڑے سکون اور اطمینان سے لیٹی ہوئی ہیں پھر خواب میں ہی جگہ بدل جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اس وجود کی چار پائی اماں جان کے صحن میں ہے اس صحن کے پاس ہی ایک کمرہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت تو اس میں آدمی رہتے تھے مگر آج کل غسل خانہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے میں اس کمرہ کی طرف جاتا ہوں تو راستہ میں میں نے انو ریا طاہر کو دیکھا۔میں نے اسے چار پائی کے پاس کھڑا کر دیا اور کہا پیٹ چاک ہو تو بعض دفعہ کتے بو سونگھ کر حملہ کر دیتے ہیں اس لئے تم چارپائی کے پاس کھڑے رہو اور پہرہ دو۔اس کے بعد میں اس کمرے میں گیا ہوں وہاں میں نے بعض عورتوں کو دیکھا۔میرے جانے پر وہ کھڑی ہو گئی ہیں ان میں میں نے اپنی لڑکی امتہ الباسط کو بھی دیکھا اسی طرح سیٹھ غلام غوث صاحب حیدر آبادی کی ایک نواسی ہے جس کا نام رشیدہ ہے میں نے دیکھا کہ وہ بھی اسی جگہ کھڑی ہے مگر باوجود اسے پہنچانے اور یہ علم رکھنے کے کہ یہ رشیدہ ہی ہے میں کہتا ہوں اس کا نام امتہ الحفیظ ہے حالانکہ امتہ الحفیظ ان کی اس بیٹی کا نام ہے جو خلیل احمد صاحب ناصر سے بیاہی گئی ہیں شکل بھی رشیدہ کی ہی ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ امتہ الحفیظ ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : اگر اس خواب میں جنوبی امریکہ کے کسی علاقہ میں ہونا اور پھر ایک ایسے شخص کا دکھایا جانا نہ ہو تا جس کے متعلق ہم سمجھتے ہیں کہ وہ شاید غیر مسلم ہے تو میں شاید اس کی یہ تعبیر کرتا کہ ام طاہر کا اپریشن غلط ہوا ہے اگر اپریشن نہ ہو تا تو ان کی جان بچ جاتی رؤیا میں ان کا ٹھنک کراو ہوں اوہوں کرنا اور یہ کہنا کہ میری زندگی کے لئے دعا نہ کرو یہ حصہ تو اسی لحاظ سے ان پر یقیناً چسپاں ہو جاتا ہے کہ ڈاکٹر بار بار مجھے یہ کہتا تھا کہ مریضہ علاج میں میری مدد نہیں کرتی اور وہ اپنی صحت کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتی جس سے مرض کا مقابلہ ہو اور ان کی طبیعت بیماری پر غالب آسکے باوجود ساری کوششوں کے ان کا طریق اس طرز کا تھا کہ گویا اب انہیں زندگی کی ضرورت نہیں۔فرمایا : اس خواب کے دو حصے ہیں ایک ہمارا جنوبی امریکہ میں ہونا اور دوسرا ایک ایسے شخص کا دکھایا جاتا جس کو ہم نے پہلے غیر مسلم سمجھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ دل سے مسلمان تھا یہ دو حصے بتلا رہے ہیں کہ یہ خواب کسی اور واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے البتہ اتنا ضرور