رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 158

158 روحانی جلد 2 صفحہ 61-62 اکتوبر 1940ء 232 فرمایا : میں نے اکتوبر 1940ء میں رویا دیکھا تھا کہ میرے سامنے کچھ کاغذات پیش کئے گئے ہیں جو پیٹان (Petain) گورنمنٹ کے متعلق ہیں اور ان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ حرکات انگریزی حکومت کے خلاف کر رہی ہے اور انگریز پہلی دوستی کے لحاظ سے کچھ نہیں کر سکتے اور میں خواب میں ہی گھبراتا ہوں کہ اب کیا بنے گا تو میرے دل میں ڈالا جاتا ہے کہ یہ صرف ایک سال کی بات ہے سال کے اندراندر یہ حالت بدل جائے گی۔بعض دستوں کو یہ رویا سنایا اور یہ بھی کہا کہ اس کی چار تعبیریں ہو سکتی ہیں یا تو مارشل پیٹان مر جائیں گے یا ان کی حکومت بدل جائے گی یا پیان گورنمنٹ پورے طور پر جرمنی کے ساتھ مل جائے گی اور اس طرح برطانیہ کو جو کچھ امن کا لحاظ ہے وہ جاتا رہے گا اور وہ پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کر سکے گا یا پھر وہ انگریزوں کے ساتھ مل جائے گی اور یہ رویا حیرت انگیز طور پر پورا ہوا ہے۔فرانس کی شکست سے ٹھیک ایک سال بعد عراق میں جرمنوں نے بغاوت کرائی اور ایسے نازک حالات پیدا ہو گئے کہ خطرہ تھا ہفتہ عشرہ میں ہی جنگ ہندوستان تک آپہنچے گی اور اس بغاوت کے سلسلہ میں شام کی فرانسیسی حکومت نے جرمنوں کو مدد دی اور اس طرح انگریزوں کے لئے پہلے فرانس کے ساتھ اس وجہ سے جنگ نہ کرنا چاہتے تھے کہ دنیا میں ان کی بدنامی ہوگی اور لوگ کہیں گے کہ اپنے سابق حلیف کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اس کے مقابلہ کرنے کا موقع خود بخود پیدا ہو گیا اور انہیں فرانس کو نوٹس دینا پڑا اور جب پھر بھی فرانس کے رویہ میں تبدیلی نہ ہوئی تو انہوں نے اس کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔دیکھو کس طرح یہ رویا ایک سال کے اندر اندر پورا ہو گیا۔الفضل 9 نومبر 1941ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں الفضل 17۔جنوری 21942 6/5جنوری1941ء 233 فرمایا : 6/5 جنوری کی درمیانی شب خدا تعالیٰ نے مجھ پر انکشاف فرمایا تھا افسوس ہے کہ وہ