رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 140
140 ڈھونڈ رہے ہیں اور خواب میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بکرا اپنے پچھلے پاؤں پر کھڑا ہے اور اس نے اگلے دونوں پاؤں میرے بازو کے گرد لپیٹ لئے ہیں جیسے کوئی وفور محبت سے دوسرے کو کھینچتا ہے اور میرے بازو پر اپنا منہ پھیر رہا ہے اس وقت میں حاضرین کو گذشتہ سب واقعہ پھر سناتا ہوں کہ اس طرح جب میرے خواب کے مطابق طوفان آیا اور پھر ہٹا تو میں نے اپنی بیوی مریم بیگم کو مخاطب کر کے کہا الْحَمْدُ لِله مریم دیکھو میرا خواب پورا ہو گیا۔پانی کم ہو رہا ہے اور وہ دیکھو روشنی نظر آ رہی ہے جب میں آخری بات کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ میرا خواب پورا ہو گیا تو وہ لوگ جو میرے سامنے ہیں وہ بھی اَلْحَمْدُ لِلَّهِ يَا اللهُ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ وہ آدمی جو اس بکروں والی گاڑی میں بیٹھا تھا گاڑی ہانک کر چلا گیا۔خواب میں میں نے یہ بھی دیکھا کہ جس وقت میں نے اپنا رویا سنانا شروع کیا تو مولوی محمد علی صاحب وہاں سے ہٹ کر دوسری طرف چلے گئے لیکن مولوی صدرالدین صاحب کھڑے رہے مگر ذرا ہٹ کر۔لیکن وزیر آباد کا جو پیغامی تھا وہ اسی جگہ رہا اور میرے سامنے کھڑا رہا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اس خواب سے متاثر ہے چنانچہ میرے یہ کہنے پر کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ میرا خواب پورا ہو گیا جو لوگ اَلْحَمْدُ لِلهِ یا اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہیں ان میں وہ وزیر آباد کا پیغامی بھی شامل ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت 1938ء صفحہ 1297125 یہ اور اس قسم کے اور بہت سے اشارات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی طوفان آنے والے ہیں ممکن ہے بعض طوفان ظاہری شکل میں ہوں اور بعض طوفان مشکلات و ابتلاؤں کی صورت میں ظاہر ہوں۔الفضل 26۔جولائی 1938ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں۔الفضل 20 اپریل 1938ء صفحہ 4 ( مختصراً ) 6 اکتوبر 1939ء صفحہ 6 و 18۔جون 1940ء صفحہ 1 و الفضل 17 جنوری *1942 صفحہ 3-2 215 فرمایا : میں تو جب بھی تحریک جدید کے مطالبات پر غور کرتا ہوں ان میں سے امانت فنڈ کی تحریک پر میں خود حیران ہو جایا کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ امانت فنڈ کی تحریک الہامی ہے کیونکہ بغیر کسی بوجھ اور غیر معمولی چندہ کے اس فنڈ سے ایسے ایسے اہم کام ہوئے ہیں کہ جاننے والے