رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 138

138 ہونی شروع ہوئی جسے دیکھ کر میں نے بڑے جوش سے اپنی تیسری بیوی سے مخاطب ہو کر کہا۔مریم - الحمد للہ۔دیکھو۔میری خواب پوری ہو گئی۔دیکھو نور نظر آنے لگ گیا۔اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اس کے متعلق پہلے سے کوئی رویا دیکھی ہوئی تھی اسی طرح دو تین دفعہ میں نے کہا۔پھر وہ پانی اور زیادہ کم ہونا شروع ہوا یہاں تک کہ دروازے نصف نصف تک نظر آنے لگ گئے۔میں یہ دیکھ کر پھر اسی جوش میں کہتا ہوں۔مریم دیکھو۔پانی اور زیادہ کم ہو گیا الحمد للہ میری خواب پوری ہو گئی۔اس وقت میں دیکھتا ہوں کہ ایک ہندو عورت بھی وہاں سکڑ کر بیٹھی ہے جیسے سردی لگی ہوئی ہوتی ہے مگر وہ نہایت غلیظ ہے جسے دیکھ کر گھن آتی ہے اس کے پاس ہی ایک بڑھیا عورت بیٹھی ہے جسے میں اس کی ماں یا ساس سمجھتا ہوں وہ بھی نہایت غلیظ لباس میں ہے۔اس سکڑ کر بیٹھی ہوئی عورت کی نسبت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ بیمار ہے اور اسے سردی لگی ہو گی مگر میں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا اور یوں سمجھتا ہوں جیسے وہ عذاب الہی میں مبتلاء ہے توجہ کے قابل نہیں ہے اور میں اس خیال سے کہ گیلے لباس سے تکلیف نہ ہو کمرہ میں ٹہلنا شروع کر دیتا ہوں۔میری بیویاں بھی وہیں ہیں تین بیویاں تو یاد ہیں جو تھی یاد نہیں اور اپنی دو لڑکیاں امتہ القیوم اور امتہ الرشید میں نے وہاں دیکھیں جو امتہ المی مرحومہ کے بطن سے ہیں۔میں اس وقت دل میں خیال کرتا ہوں کہ گھر کے لوگوں کو ذرا فکر نہیں۔گیلے کپڑے پہن رکھتے ہیں بہتر تھا کہ یہ ٹہلتیں تاکہ ان کے کپڑے خشک ہو جاتے اور صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑتا مگر میں انہیں کہتا کچھ نہیں۔اتنے میں میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ جو اس اطمینان سے کھڑی ہیں تو شاید ان کے کپڑے گیلے ہی نہیں ہوئے اور مجھے خیال آتا ہے کہ میں اپنے کپڑے تو دیکھوں وہ خشک ہیں یا گیلے۔جب میں اپنے کپڑے دیکھتا ہوں تو وہ بالکل خشک معلوم ہوتے ہیں اور میں کہتا ہوں یہ عجیب قسم کا طوفان تھا کہ باوجود طوفان میں رہنے کے کپڑے بھی سوکھے رہے۔پھر مجھے شبہ پیدا ہوا اور میں نے سمجھا کہ شاید یہ طوفان نہیں تھا بلکہ طوفان کا ایک نظارہ تھا جو دکھائی دیا مگر جب حقیقت معلوم کرنے کے لئے ایک کانس پر پڑے ہوئے کپڑے پر میں ہاتھ رکھتا ہوں تو وہ بالکل گیلا نظر آتا ہے اور میں کہتا ہوں یہ کوئی خدائی تصرف ہے کہ میرے کپڑے باوجود طوفان کے گیلے نہ ہوئے۔اسی دوران میں مجھے خیال آتا ہے کہ امتہ القویم کی صحت کمزور