رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 159
159 پوری طرح یاد نہیں رہا جو بہت لمبا نظارہ تھا صرف ایک دو باتیں مجھے اس میں سے یا د رہ گئی ہیں لیکن جو کچھ بھی یاد ہے وہ اپنی ذات میں اتنا اہم اور اتنی زبر دست پیشگوئی اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہماری شامت اعمال کی وجہ سے اس میں کوئی تبدیل پیدا نہ فرمادے تو وہ جماعت کے ایسے زبر دست مستقبل پر دلالت کرتی ہے جو بالکل غیر معمولی اور بے مثال ہے۔میں نے دیکھا کہ میں ایک ایسی چیز میں ہوں جو جہاز کی طرح نظر آتی ہے میں جہاز کی طرح اس لئے کہتا ہوں کہ مجھے اس کے کمرے وغیرہ نظر نہیں آتے وہ چیز ایسی ہے جیسے سب کی شکل ہوتی ہے یعنی جہاز کی شکل کی چار دیواری اس میں موجود ہے وہ زمین سے اونچی ہے اور جس طرح پانی میں جہاز کھڑے ہوتے ہیں اسی طرح پانی میں وہ کھڑی ہے اور اس کا رنگ سبز ہے۔۔۔۔اور اس کی دیواریں جو میں نے دیکھیں وہ بھی گہرے سبز رنگ کی ہیں جس میں کچھ نیلا ہٹ معلوم ہوتی ہے گویا وہ اتنا تیز سبز رنگ ہے کہ اس میں کچھ نیلاہٹ کا شبہ بھی پیدا ہونے لگا ہے پانی بھی مگر چھوٹا چھوٹا۔بعض دفعہ خواب میں ایسے غیر معمولی نظارے بھی دکھا دیئے جاتے ہیں اس لئے اس پر تعجب نہیں کرنا چاہئے بہر حال وہ جہاز چھوٹے سے پانی میں کھڑا ہے یا یوں سمجھ لو کہ جب کنارے پر جہاز لگتا ہے تو جس طرح اس کے آگے چھوٹا پانی ہوتا ہے اسی طرح دریا میں مجھے وہ پانی نظر آتا ہے جہاں جہاز کھڑا ہے وہاں تو کچھ زیادہ پانی ہو گا مگر جہاں اس جہاز سے اترتے ہیں وہاں مخنوں مخنوں تک پانی ہے چند گز تک تو پانی چلتا چلا جاتا ہے مگر آگے ایک بڑی سی دری بچھی ہے اور وہ دری بھی سبز کچھ نیلاہٹ رکھتی ہوئی ہے جیسے نہایت گہرا سبز رنگ ہوتا ہے اور اس پر ایک نوجوان بیٹھا ہے۔اس کا لباس بھی سبز ہے جو سوٹ کے مشابہ ہے جیسے انگریزی سوٹ ہوتے ہیں میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا مگر بہر حال اس کی شکل یا تو ملک غلام فرید صاحب سے ملتی ہے یا ڈاکٹر میجر غلام احمد صاحب سے ملتی ہے۔میں شبہ اس لئے کرتا ہوں کہ ملک غلام فرید صاحب کی داڑھی بہت ہی سفید ہو چکی ہے مگر اس نوجوان کی داڑھی سیاہ ہے اور جیسے انسان نے جب پتلون پہنی ہوئی ہو تو زمین پر بیٹھنے میں اسے تکلیف محسوس ہوتی ہے اور وہ ایک طرف ٹانگیں نکال کر بیٹھتا ہے اسی طرح وہ نوجوان بیٹھا ہوا ہے اس کے سر پر ترکی ٹوپی ہے میں جہاز سے اترا ہوں مجھے وہاں کوئی سیڑھی لگی ہوئی معلوم نہیں ہوتی ایک اونچی سی دیوار ہے اور جیسے جہاز