روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 14 of 104

روشنی کا سفر — Page 14

اے احمد ! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے جو کچھ تو نے چلا یا وہ تو نے نہیں بلکہ خدا نے چلایا۔خدا نے تجھے قرآن سکھایا تا کہ تو ان لوگوں کو ڈرائے جن کے اباء واجداد کو نہیں ڈرایا گیا۔اور تا کہ خدا کی حجت پوری ہو اور مجرموں کی راہ کھل کر سامنے آ جائے۔تو کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے مامور اور اول المومنین ہوں“ ( براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحه 265 حاشیه در حاشیہ نمبر 1) یہ اس پہلے اور تاریخی الہام کا اردو ترجمہ ہے جو عربی زبان میں آپ کو ہوا۔اور جس میں واضح طور پر آپ کو بتایا گیا کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے امام وقت کے طور پر چن لیا ہے اور آنحضور کی پیشگوئیوں کے مطابق دین کے احیاء کا کام آپ کے سپر د کیا گیا ہے۔وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار (در مشین) مبارک و مبارک و کل امر مبارک يجعل فيه ۱۱۔بیت مبارک کی تعمیر قادیان میں بیست اقصیٰ کی موجودگی میں بظاہر کسی اور بیت الذکر کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی۔لیکن حضرت مسیح موعود سے اللہ تعالیٰ نے جو عظیم الشان کام لینے تھے اور آئندہ وقتوں میں ایک نئی جماعت کے لئے جو ضروریات سامنے آنے والی تھیں ان کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی خوشخبریوں کے ساتھ آپ کو ایک بیت الذکر تعمیر کرنے کی تحریک کی گئی۔جس کا نام بیت مبارک رکھا گیا جو آج بھی پوری شان اور عظمت کیسا تھ قادیان میں موجود ہے اور پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے۔بہت مبارک کی تعمیر 1882ء میں یا بعض روایات کے مطابق 1883ء میں شروع ہوئی اور حضرت مسیح موعود کے گھر کی جنوبی دیوار کے ساتھ ایک جگہ اس کیلئے منتخب کی گئی۔حضرت اقدس کے خاندانی معمار پیراں دتہ نے تعمیر کا کام شروع کیا اور اس کا اندرونی حصہ اکتوبر 1883ء میں مکمل ہو گیا۔بیست مبارک کی تعمیر کے بعد حضرت مسیح موعود بیت اقصیٰ کی بجائے یہاں نماز میں ادا کرنے لگے۔اس بیت کے بارے میں حضور کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی بشارتیں دی گئیں تھیں جن میں سے ایک الہام کا عنوان میں ذکر کیا جا چکا ہے یعنی خود بھی برکت والی ہے اور دوسروں کو بھی برکت دینے والی ہے اور ہر ایک