روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 104 of 104

روشنی کا سفر — Page 104

66 آئندہ امید نہیں کہ ہندوستان کی مذہبی دنیا میں اس شان کا شخص پیدا ہو “ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ، علیگڑھ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ نے لکھا کہ:۔وو مرحوم ایک مانے ہوئے مصنف اور مرزائی فرقہ کے بانی تھے۔1874 سے 1876 تک شمشیر قلم عیسائیوں آریوں اور بر ہموصاحبان کے خلاف خوب چلایا۔آپ نے 1880ء میں تصنیف کا کام شروع کیا۔آپ کی پہلی کتاب اسلام کے ڈیفنس میں تھی جس کے جواب کے لئے آپ نے دس ہزار روپیہ انعام رکھا تھا آپ نے اپنی تصنیف کردہ اسی کتا بیں پیچھے چھوڑ میں ہیں جس میں سے ہیں عربی زبان میں ہیں۔بیشک مرحوم اسلام کا ایک بڑا پہلوان تھا۔“ وو ” صادق الاخبار ریواڑی نے لکھا کہ۔صادق الاخبار، ریواڑی مرزا صاحب نے اپنی پر زور تقریروں اور شاندار تصانیف سے مخالفین اسلام کو ان کے لچر اعتراضات کے دندان شکن جواب دے کر ہمیشہ کے لئے ساکت کر دیا ہے اور کر دکھایا ہے کہ حق حق ہی ہے اور واقعی مرزا صاحب نے حق حمایت اسلام کا کما حقہ ادا کر کے خدمت دین اسلام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔انصاف متقاضی ہے کہ ایسے اولوالعزم حامئی اسلام اور معین المسلمین فاضل اجل عالم بے بدل کی ناگہانی اور بیوقت موت پر افسوس کیا جائے۔“