روشنی کا سفر — Page 7
ا۔پہلی کرن حضرت اقدس حضرت مرزا غلام احمد قادیانی" بانی سلسلہ احمدیہ 14 شوال 1250ھ بمطابق 13 فروری 1835ءکو جمعہ کے دن فجر کے وقت قادیان ضلع گورداسپور بھارت میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام مرزا غلام مرتضی صاحب اور والدہ کا نام محترمہ چراغ بی بی تھا۔آپ بچپن سے ہی نہایت نیک طبیعت کے مالک تھے۔آپ کی طبیعت میں ایسی نیکی تھی کہ دیکھنے والا اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا تھا۔چنانچہ آپ کے ہم عمر بھی اور عمر میں آپ سے بڑے لوگ بھی ہمیشہ اس بات کی گواہی دیتے تھے کہ آپ کا بچپن دنیا دارلوگوں سے سراسر مختلف تھا۔آپ کے والد آپ کی دینداری دیکھ کر فرماتے تھے کہ ہمارے گھر میں ایک ولی پیدا ہوا ہے۔نیز کہا کرتے تھے کہ یہ شخص زمینی نہیں آسمانی ہے۔یہ آدمی نہیں فرشتہ ہے۔(تذکرۃ المہدی حصہ دوم صفحہ 302) جوں جوں آپ بڑے ہوتے گئے۔آپ کی یہ نیکی اور زیادہ نکھرتی چلی گئی اور اللہ تعالی نے آپ کو اس عظیم منصب پر فائز فرمایا جو آنحضرت کی غلامی میں ایک اعلیٰ ترین امامت کا منصب تھا۔وہ آیا منتظر تھے جس کے دن رات معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات (در مشین) -۲ حضرت مسیح موعود کا سیالکوٹ میں قیام آپ کے والد کی دلی خواہش تھی کہ کسی طرح اپنی زندگی میں آپ کو برسر روزگار دیکھیں۔ان کا پیار اس بات کا تقاضا کرتا تھا کہ ان کی وفات کے بعد آپ کو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے۔اسی بناء پر انہوں نے حضرت مسیح موعود کو سیالکوٹ میں ملازم کروا دیا۔یہ 1864ء کی بات ہے جب آپ سیالکوٹ تشریف لے گئے اور ملازمت کا آغاز کیا۔آپ نے والد کی خواہش کے احترام میں نوکری شروع تو کر دی تھی لیکن دنیا داری کے جھمیلوں سے نفرت کی وجہ سے یہ وقت آپ کے لئے بہت کٹھن تھا۔تا ہم آپ نے یہاں بھی اپنے دینی معمولات ترک نہ کئے۔اور ان تمام عیبوں سے بچے رہے جو ملازمتوں میں موجود ہوتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ آپ بڑی دلیری سے دین حق کی صداقت اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عظمت کے بارے میں اپنے افسروں تک سے بھی