روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 41 of 104

روشنی کا سفر — Page 41

شروع ہونے والا تھار بوہ میں وفات پاگئے۔آپ کی نماز جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل آئی۔عربی زبان "ام الالسنہ ہے ۴۲ - زبر دست علمی تحقیق پر مبنی کتاب 1895ء کے سال کو یہ تاریخی حیثیت بھی حاصل ہے کہ اسی سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی ”معرکۃ الآراء کتاب من الرحمن تالیف فرمائی۔اس کتاب میں آپ نے یہ عظیم علمی تحقیق پیش فرمائی کہ عربی زبان ”ام الالسنہ، یعنی تمام زبانوں کی ماں ہے۔اس انکشاف کے بارے میں حضور نے بڑی محنت سے تحقیق فرمائی اور پھر اس کتاب کے ذریعے یہ تحقیق بیان کی۔یہ تصنیف اس اعتبار سے بھی ایک معجزہ تھی کہ یہ کتاب محض ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں لکھی گئی چنا نچھا پر میل 1895 ء میں یہ کتاب مکمل ہو گئی۔حضور نے اس کتاب میں پانچ زبر دست اور قطعی دلائل سے یہ ثابت فرمایا کہ عربی زبان ہی ”ام الالسنہ “ اور کامل اور الہامی زبان ہے۔ان دلائل کا خلاصہ یہ ہے کہ۔ا۔عربی زبان کے مفردات کا نظام کامل ہے یعنی انسانی ضرورتوں کو وہ مفردات پوری مدد دیتے ہیں جبکہ دوسری لغات اس سے بے بہرہ ہیں۔۲۔عربی زبان میں اسماء باری اسماء ارکان عالم نباتات و حیوانات اور جمادات اور اعضائے انسان کی وجوہ تسمیہ بڑے بڑے علوم حکمیہ پر مشتمل ہیں۔دوسری زبانیں اس کا مقابلہ ہرگز نہیں کر سکتیں۔۳۔عربی کے مواد الفاظ کا تسلسل بھی ایک مستقل نظام رکھتا ہے اور اس نظام کا دائرہ تمام افعال اور اسماء کو جو ایک ہی مادے کے ہیں ایک سلسلہ حکمیہ میں داخل کر کے ان کے باہمی تعلقات دکھاتا ہے۔۴۔عربی کی تراکیب میں الفاظ کم اور معانی زیادہ ہیں۔۵۔عربی زبان ایسے مفردات اور تراکیب اپنے ساتھ رکھتی ہے کہ جو انسان کے تمام بار یک در بار یک دلی خیالات کا نقشہ کھینچنے کے لئے کامل وسائل ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود نے اس زمانے میں عربی کی ترویج کے لئے ایک خوبصورت عملی مہم یہ شروع فرمائی کہ اپنی جماعت کے احباب کو یہ تحریک فرمائی کہ وہ عربی سیکھیں اور اپنی عام گفتگو میں اسے استعمال کریں۔اس مقصد کے لئے آپ نے حضرت