ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 323 of 581

ضیاءالحق — Page 323

روحانی خزائن جلد ۹ ۳۲۳ ضياء الحق عبد الحق غزنوی کے مباہلہ کا بقیہ عبدالحق غزنوی نے اپنے بیہودہ اشتہار میں مباہلہ میں فتح یاب ہونے کا بہت سوچ فکر کے بعد یہ حیلہ نکالا تھا کہ بھائی کے مرنے سے اس کی بیوی میرے قبضہ میں آئے اور یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ آئندہ لڑکا پیدا ہونے کی امید ہے ۔ اس کے جواب میں ہم نے اپنے رسالہ انوار الاسلام میں لکھ دیا تھا کہ بھائی کا مرنا اور اس کی ضعیفہ بیوہ کو نکاح میں لانا کوئی مراد یا بی کی بات نہیں بلکہ اس کا ذکر کرنا ہی جائے شرم ہے وہ ضعیفہ جو اپنی جوانی کا اکثر حصہ کھا چکی تھی اس کو نکاح میں لا کر تو ناحق عبد الحق نے روٹی کا خرچ اپنے گلے ڈال لیا ۔ اب معلوم ہوا ہو گا کہ ایسے بے ہودہ نکاح سے دکھ خریدا یا خوشی ہوئی ۔ باقی رہا لڑکا پیدا ہونا اس کا عبد الحق نے اب تک کوئی اشتہار نہیں دیا شاید وہ پیٹ کے اندر ہی اندر گم ہو گیا یا بموجب آیت فرقانی لڑکی پیدا ہوئی اور منہ کالا ہو گیا لیکن ہمیں خدا تعالیٰ نے عبدالحق کی یاوہ گوئی کے جواب میں بشارت دی تھی کہ تجھے ایک لڑکا دیا جائے گا ۔ جیسا کہ ہم اسی رسالہ انوار الاسلام میں اس بشارت کو شائع بھی کر چکے سو الحمد لله والمنۃ کہ اس الہام کے مطابق ۲۷ ذی قعد ۱۳۱۲ھ میں مطابق ۲۴ رمتی ۱۸۹۵ء میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام شریف احمد رکھا گیا ۔ والسلام على من اتبع الهدى راقم خاکسار غلام احمد عفی عنہ