ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 581

ضیاءالحق — Page 316

روحانی خزائن جلد ۹ ۳۱۶ ضیاءالحق بات کو کہتے ہوئے کہ پیشگوئی غلط نکلی کیوں تم کو خدا کا خوف نہیں پکڑتا کیوں تمہارا دل کانپ نہیں جاتا ۔ کیا تم انسان ہو یا بالکل مسخ ہو گئے ۔ وہ آنکھیں کہاں گئیں جو حق کو دیکھتی ہیں ۔ وہ دل کدھر چلے گئے جو سچائی کو فی الفور سمجھ لیتے ہیں ، اس سے کوئی بے ایمانی بڑھ کر نہیں کہ جو سچی بات کو نا حق جھوٹ بنایا جا وے اور نہ اس سے کوئی بدذاتی زیادہ بدتر ہے جو جھوٹ پر خواہ نخواہ ضد کی جائے اب کون سے دلائل باقی ہیں جو ہم تمہارے پاس بیان کریں اور ثبوت میں کونسی کسر رہ گئی ہے جو وہ کسر نکالی جاوے خدایا یہ کیسے اندھے ہیں کہ اس بات کو منہ پر لانے کے وقت کہ پیشگوئی غلط نکلی ۔ پیشگوئی کی شرط کو بھول جاتے ہیں ۔ یا الہی یہ کیسی بے ایمانی اور بدذاتی ہے جو ہمیں ناحق با ر بارستایا جاتا ہے ۔ اور کوئی بھلا مانس آتھم کو جا کر نہیں پوچھتا کہ تم اس ضروری قسم سے کیوں گریز کر گئے اور کیوں عیسائی مذہب پر سیا ہی مل دی اور کیوں ایسی قسم نہ کھائی جو عقلاً وانصافاً و قا نو نا نہایت ضروری تھی اور تم پر واجب ہو چکی تھی ۔ اے لوگو اس قدر غلو سے باز آ جاؤ اور ڈرو کیونکہ وہ ہستی حق ہے جس کو تم بھولتے ہو اور وہ پاک ذات سچ ہے جس کی اس تعصب میں تمہیں کچھ بھی پرواہ نہیں ۔ اس سے ڈرو کیونکہ کوئی بے ہودہ بات نہیں جس کا حساب نہیں لیا جائے گا اور مجھے اسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر آ ھم اب بھی قسم کھانا چاہے اور انہی الفاظ کے ساتھ جو میں پیش کرتا ہوں ایک مجمع میں میرے روبرو تین مرتبہ قسم کھاوے اور ہم آمین کہیں تو میں اسی وقت چار ہزار روپیہ اس کو دوں گا۔ اگر