ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 298 of 581

ضیاءالحق — Page 298

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۹۸ ہے ان کو نیک سمجھنا نہایت پلید طبع انسان کا کام ہے ۔ ضیاء الحق اے پیارے دوستو ! آپ لوگ اس قوم کو اور اس قوم کی جعلسازیوں کو خوب جانتے ہو کہ کہاں تک ان لوگوں کو جھوٹ کی بندشوں میں کمال ہے۔ پورت صاحب لکھی اپنی کتاب مؤید الاسلام میں پادریوں کی مکاریاں نمونہ کے طور پر لکھتے ہیں ۔ کہ ایک بزرگ پادری نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح میں ایک کتاب لکھ اور اس میں ایک موقعہ پر بیان کیا کہ گویا نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کبوتر ہلایا ہوا تھا کہ وہ آنجناب کے کانوں پر آ کر اپنا منہ رکھ دیتا تھا اور یہ حرکت اس لئے سکھلائی گئی تا لوگ سمجھیں کہ یہ روح القدس ہے کہ وحی پہنچاتا اور خدا تعالیٰ کا پیغام لاتا ہے مگر جب اس پادری کولوگوں نے سخت پکڑا کہ یہ قصہ تو نے کہاں سے نقل کیا ہے تو اس نے صاف اقرار کیا کہ میں نے عمداً جھوٹ بنایا ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس شریہ پادری کو اس کبوتر کی نسبت شک ہوگا جو انجیل میں بیان کیا گیا ہے جو تمام عمر میں صرف ایک دفعہ حضرت مسیح پر نازل ہوا تھا ۔ اور پھر کبھی منہ نہ دکھلایا اور کہتے ہیں کہ دراصل وہ کبوتر نہیں تھا بلکہ روح القدس تھا ۔ خیر اس جھگڑے سے تو ہمیں کچھ علاقہ نہیں صرف یہ دکھلا نا منظور ہے کہ اس بدطینت پادری نے یہ افترا اُسی انجیلی قصہ کے تصور سے تراش لیا تھا اگر ایسا خیال حضرت عیسی کی نسبت اس کو پیدا ہوتا تو کچھ بے جا نہ تھا کیونکہ حضرت عیسی کی نسبت ایسا بے ہودہ قصہ انجیلوں میں موجود ہے ۔ جس کا کوئی ثبوت اب تک کسی عیسائی نے نہیں دیا اور نہ وہ کبوتر محفوظ رکھا ۔ اور پادری صاحبوں کی جعلسازیاں صرف اسی پر بس نہیں بلکہ یہ وہی حضرات ہیں جنہوں نے کئی جعلی انجیلیں بنا