ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 261 of 581

ضیاءالحق — Page 261

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۶۱ ضیاءالحق اور بے تابی تک نوبت پہنچ جائے تو اس خوف کے ہولناک نظارے طرح طرح کے تمثلات میں اس پر وارد ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور آخر وہ ڈرانے (۱۰) والے نظارے مضطربا نہ حرکات اور بھاگنے کی طرف مجبور کرتے ہیں ۔ اسی کی طرف توریت استثنا میں بھی اشارہ ہے کہ قوم اسرائیلی کو کہا گیا کہ جب تو نافرمانی کرے گا اور خدا تعالیٰ کے قوانین اور حدود کو چھوڑ دے گا تو تیری زندگی تیری نظر میں بے ٹھکا نہ ہو جائے گی ۔ اور خدا تجھ کو ایک دھڑ کا اور جی کی غمناکی دے گا اور تیرے پاؤں کے تلوے کو قرار نہ ہوگا ۔ اور جا بجا بھٹکتا پھرے گا ۔ چنانچہ با رہا ڈرانے والے تمثلات بنی اسرائیل کی نظر کے سامنے پیدا ہوئے اور خوابوں میں دکھائی دیئے جن کے ڈر سے وہ اپنے جینے سے نا امید ہو گئے اور مجنونانہ طور پر شہر بشہر بھاگتے پھرے ۔ غرض یہ ہمیشہ سے سنت اللہ ہے کہ شدت خوف کے وقت کچھ کچھ ڈرانے والی چیزیں نظر آ جایا کرتی ہیں اور جیسے جیسے بے آرامی اور خوف بڑھتا جاتا ہے وہ تمثلات شدت اور خوف کے ساتھ ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔ اب یقینا سمجھو کہ آتھم کو انذاری پیشگوئی سننے کے بعد یہی حالت پیش آئی ۔ جلسہ مباحثہ کے با فراست حاضرین پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ پیشگوئی کے سننے کے ساتھ ہی آتھم کے چہرہ پر ایک خوفناک اثر پیدا ہو گیا تھا اور اس کے حواس کی پریشانی اسی وقت سے دکھائی دینے لگی تھی کہ جب وہ پیشگوئی اس کو سنائی گئی پھر وہ روز بروز بڑھتی گئی اور آتھم کے دل و دماغ پر اثر کرتی گئی اور جب کمال کو پہنچ گئی جیسا کہ نور افشاں