ضرورة الامام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 520 of 630

ضرورة الامام — Page 520

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۵۲۰ ضرورة الامام تمام آمدنی میری جماعت کے لئے خرچ ہوتی ہے ۔ میرے ذاتی خرچ میں نہیں آتی ۔ وہ اس بات کو بھی قبول کرتے ہیں کہ میری اور بھی جائیداد ہے ۔ لیکن تحصیل دار صاحب کے سامنے انہوں نے بیان کیا ہے کہ اس میری جائیداد کی آمدنی بھی جو از قسم زمین ہے ۔ اور پیدا وار زراعت ہے اور زیر دفعہ ۵ ( ب ) انکم ٹیکس سے بری ہے۔ دینی مصارف میں ہی کام آتی ہے ۔ اس شخص کے اظہار نیک نیتی میں مجھے شک کرنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی ۔ جس کی جماعت کو ہر ایک جانتا ہے میں ان کی چندوں کی آمدنی کو جس کی تعداد وہ مالی (۵۲۰۰ ) بیان کرتے ہیں اور جو محض دینی کاموں میں خرچ ہوتی ہے ۔ زیر دفعہ ۵ ( ای ) انکم ٹیکس سے بری کرتا ہوں ۔ دستخط ٹی ڈیکسن صاحب بہادر کلکٹر ۷ ار ستمبر ۹۸ ☆☆☆ جس کتاب پر دستخط مصنف و مہر نہ ہو تو وہ کتاب مسروقہ ہوگی راقم میرزا غلام احمد مورخه ۲۰ را کتوبر ۱۸۹۸ء