ضرورة الامام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 630

ضرورة الامام — Page 518

۲۷ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۵۱۸ ضرورة الامام کمترین تاج الدین تحصیلدار بٹالہ مکرر آ نکه مختار وکیل مرزا غلام احمد کو حضور کی عدالت میں حاضر ہونے کے لئے ۳ رستمبر ۱۸۹۸ء کی تاریخ دی گئی ہے۔ تحریر تاریخ صدر۔ دستخط حاکم نقل حکم در میانی بصیغه عذرداری ٹیکس اجلاسی ٹی ڈیکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہ سن صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر گورداسپور عذرداری انکم ٹیکس مسمی مرزا غلام احمد ولد غلام مرتضی ذات مغل سکنہ موضع قادیاں۔ تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور مثل آج یہ کاغذات پیش ہو کر رپورٹ تحصیلدار صاحب سماعت ہوئی ۔ فی الحال یہ مثل زیر تجویز رہے۔ شیخ علی احمد وکیل اور مختار عذردار حاضر ہیں ۔ ان کو اطلاع دیا گیا۔ تحریر ۹۸-۹-۳ دستخط حاکم نقل ترجمه م حکم اخیر بصیغہ عذرداری ٹیکس اجلاسی مسٹر ٹی ڈیکسن صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر ضلع گورداسپور ترجمه حکم یہ ٹیکس جدید تشخیص کی گئی ہے اور مرزا غلام احمد کا دعویٰ ہے کہ تمام اس کی آمدنی اس کے ذاتی کاروبار پر خرچ نہیں ہوتی ۔ بلکہ اس فرقہ کے اخراجات پر صرف ہوتی ہے کہ جو اس نے قائم کیا ہے۔ وہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس اور جائیداد بھی ہے لیکن اس نے تحصیلدار کے سامنے بیان کیا کہ وہ آمدنی بھی کہ جو از قسم آمدنی اراضی و زراعت کی ہے اور زیر دفعہ ۵ (ب ) مستثنی ہے مذہبی اخراجات میں جاتی ہے۔ ہمیں اس شخص کی نیک نیتی پر شبہ کرنے کے لئے کوئی وجہ معلوم نہیں کرتے۔ اور ہم اس کی آمدنی کو جواز چندہ ہا ہے وہ = /۵۲۰۰ روپیہ بیان کرتا ہے معاف کرتے ہیں ۔ کیونکہ زیر دفعہ (۵) (E) محض مذہبی اغراض کے لئے وہ صرف کی جاتی ہے۔ لہذا حکم ہوا کہ بعد تعمیل ضابطہ کا غذات ہذا داخل دفتر کئے جاویں۔ تحریر ۹۸-۹-۱۷ دستخط حاکم مقام ڈلہوزی ۔ اس جگہ ہم اصل انگریزی اخیر حکم کی نقل بھی معہ ترجمہ کر دیتے ہیں :۔