ضرورة الامام — Page 506
روحانی خزائن جلد ۱۳ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلی علی رسوله الكريم انکم ٹیکس اور تازونشان ضرورة الامام صدق را هر دم مدد آید ز رب العلمین صادقان را دست حق باشد نہاں در آستین ہر بلا کر آسماں بر صادقے آید فرود آخرش گردد نشانی از برائے طالبیں ہمارے بعض نادان دشمن ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں اپنے ناکام رہنے سے بہت مغموم اور کوفتہ خاطر تھے ۔ کیونکہ ان کو ایک ایسے مقدمہ میں جس کا اثر اس راقم کی جان اور عزت پر تھا۔ باوجود بہت سی کوشش کے فاش شکست اٹھانی پڑی اور نہ صرف شکست بلکہ اس مقدمہ کے متعلق وہ الہامی پیشگوئی بھی پوری ہوئی جس کے دو سو سے زیادہ ثقہ اور معزز لوگوں کو خبر دی گئی تھی اور جس کو پبلک میں پیش از وقت بخوبی شائع کر دیا گیا تھا۔ مگر افسوس کہ ان مخالفوں کی بدظنی اور شتاب کاری سے ایک دوسری شکست بھی ان کو نصیب ہوئی۔ اور وہ یہ کہ جب کہ ان دنوں میں سرسری طور پر بغیر کسی عدالت کی باضابطہ تحقیق کے اس راقم پر مبلغ امی نے انکم ٹیکس مشخص ہو کر اس کا مطالبہ ہوا تو یہ لوگ جن کے نام لکھنے کی حاجت نہیں (عظمند خود ہی سمجھ جائیں گے ) اپنے دلوں میں بہت ہی خوش ہوئے اور یہ خیال کیا کہ اگر ہمارا پہلا نشانہ خطا گیا تھا۔ تو غنیمت ہے کہ اس مقدمہ میں اُس کی تلافی ہوئی۔ لیکن کبھی ممکن نہیں کہ بد اندیش اور نفسانی آدمی فتح یاب ہو سکیں کیونکہ کوئی فتحیابی اپنے منصوبوں اور مکاریوں سے نہیں ہو سکتی بلکہ ایک ہے جو انسانوں کے دلوں کو دیکھتا اور ان کے اندرونی خیالات کو جانچتا اور ان کے نیات کے موافق آسمان پر سے حکم کرتا ہے ۔ سو اس نے ان تیره خیالات لوگوں کی یہ مراد بھی پوری نہ ہونے دی اور بعد تحقیقات کامل بتاریخ ۷۳ ار ستمبر ۱۸۹۸ء انکم ٹیکس معاف کیا گیا۔ اس مقدمہ کے یک دفعہ پیدا ہو جانے میں