تحفۂ گولڑویہ — Page 340
روحانی خزائن جلد ۱۷ ڈی ڈی صفحہ ۱۱۷ میں یہ عبارت ہے۔ ۳۴۰ تحفہ گولڑویہ ان سب واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں کو کس قدر مسیح کے آنے کا انتظار تھا وہ کس طرح مسیح کی جماعت میں داخل ہونے کے واسطے طیار تھے لیکن اُن کو مسیح کی آمد کے متعلق ایک دھوکا لگا ہوا تھا۔ انبیاء کی پیشگوئیوں کے غلط معنے سمجھ کر وہ یہ خیال کرتے تھے کہ مسیح قوموں کو فتح کرنے والا اور گذشتہ زمانہ کے جنگی سپہ سالاروں کی طرح اپنی قوم کی خاطر لڑائی کرے گا اور ظالموں کے پنجہ سے اُن کو چھڑائے گا جو کہ فلسفیوں کی طرح اُن پر حکمران تھے۔ المؤلف میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ از قادیاں =