تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 324 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 324

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۳۲۴ تحفہ گولڑویہ اس بات کی تصریح ہے کہ اسی زمانہ میں مسیح موعود ظاہر ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ نصاری کے ہر ایک گناہ کی مغفرت ہوگی مگر شرک کو خدا نہیں بخشے گا۔ پس شرک کے نزدیک مت جاؤ اور اس کو حرمت کا درخت سمجھو۔ سواب بروزی طور پر وہی نحاش جو حوا کے پاس آیا تھا اس زمانہ میں ظاہر ہوا اور کہا کہ اس حرمت کے درخت کو خوب کھاؤ کہ حیات ابدی اسی میں ہے۔ پس جس طرح گناہ ابتدا میں عورت سے آیا اسی طرح آخری زمانہ میں زن مزاج لوگوں نے نحاش کے وسوسہ کو قبول کیا سو تمام بروزوں سے پہلے یہی بروز ہے جو بروز نحاش ہے۔ ☆ پھر دوسرا بروز جو یا جوج ماجوج کے بعد ضروری تھا مسیح ابن مریم کا بروز ہے کیونکہ وہ روح القدس کے تعلق کی وجہ سے نحاش کا دشمن ہے۔ وجہ یہ کہ سانپ شیطان سے مدد پاتا ہے روح القدس کا تعلق تمام نبیوں اور پاک لوگوں سے ہوتا ہے پھر مسیح کی اس سے کیا خصوصیت ہے؟ اس کا جواب یہی ہے کہ کوئی خصوصیت نہیں بلکہ اعظم اور اکبر حصہ روح القدس کی فطرت کا حضرت سید نا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے لیکن چونکہ یہود شریر اطبع نے حضرت مسیح پر یہ بہتان لگایا تھا کہ ان کی ولادت روح القدس کی شراکت سے نہیں بلکہ شیطان کی شراکت سے ہے یعنی نا جائز طور پر اس لئے خدا نے اس بہتان کی ذب اور دفع کے لئے اس بات پر زور دیا کہ مسیح کی پیدائش روح القدس کی شراکت سے ہے اور وہ مس شیطان سے پاک ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکالنا عنتیوں کا کام ہے کہ دوسرے نبی مس شیطان سے پاک نہیں ہیں بلکہ یہ کلام محض یہودیوں کے خیال باطل کے دفع کے لئے ہے کہ مسیح کی ولادت مست شیطان سے ہے یعنی حرام کے طور پر ۔ پھر چونکہ یہ بحث صیح میں شروع ہوئی اس لئے روح القدس کی پیدائش میں ضرب المثل مسیح ہو گیا ورنہ اس کو پاک پیدائش میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ذرہ ترجیح نہیں بلکہ دنیا میں معصوم کامل صرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوا ہے اور بعض حدیثوں کے یہ الفاظ کہ مس شیطان سے پاک صرف ابن مریم اور اس کی ماں یعنی مریم ہے۔ یہ لفظ بھی یہودیوں کے مقابل پر مسیح کی پاکیزگی ظاہر کرنے کے لئے ہے۔ گویا یہ فرماتا ہے کہ دنیا میں صرف دو گروہ ہیں ایک وہ جو آسمان پر ابن مریم کہلاتے ہیں اگر مرد ہیں۔ اور مریم کہلاتے ہیں اگر عورت ہیں۔ دوسرے وہ گروہ ہے جو آسمان پر یہود مغضوب علیھم کہلاتے ہیں ۔ پہلا گروہ مس شیطان سے پاک ہے اور دوسرا گر وہ شیطان کے فرزند ہیں ۔ منہ