تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 321 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 321

روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۲۱ تحفہ گولڑ و به وه آمدثانی بروزی طور پر ظہور میں آگئی (۲) دوسری دلیل جو میرے مسیح موعود ہونے کی نسبت ہے (۱۳۴) وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُوْنَ - وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ ۔ یا جوج ماجوج سے وہ قوم مراد ہے جن کو پورے طور پر ارضی قوی ملیں گے اور ان پر ارضی قومی کی ترقیات کا دائرہ ختم ہو جائے گا ۔ یا جوج ماجوج کا لفظ اجیج سے لیا گیا ہے جو شعلہ نار کو کہتے ہیں ۔ پس یہ وجہ تسمیہ ایک تو بیرونی لوازم کے لحاظ سے ہے جس میں یہ اشارہ ہے کہ یا جوج ماجوج کے لئے آگ مسخر کی جائے گی اور وہ اپنے دنیوی تمدن میں آگ سے بہت کام لیں گے۔ اُن کے بری اور بحری سفر آگ کے ذریعہ سے ہوں گے۔ ان کی لڑائیاں بھی آگ کے ذریعہ سے ہوں گی۔ ان کے تمام کاروبار کے انجن آگ کی مدد سے چلیں گے ۔ دوسری وجہ تسمیہ لفظ یا جوج ماجوج کے اندرونی خواص ۔ کے لحاظ سے ہے اور وہ یہ ہے کہ اُن کی سرشت میں آتشی مادہ زیادہ ہوگا۔ وہ قومیں بہت تکبر کریں گی اور اپنی تیزی اور چستی اور چالا کی میں آتشی خواص دکھلائیں گی اور جس طرح مٹی جب اپنے کمال تام کو پہنچتی ہے تو وہ حصہ مٹی کا کافی جو ہر بن جاتا ہے جس میں آتشی مادہ زیادہ ہو جاتا ہے جیسے سونا چاندی اور دیگر جواہرات۔ پس اس جگہ قرآنی آیت کا مطلب یہ ہے کہ یا جوج ماجوج کی سرشت میں ارضی جو ہر کا کمال تام ہے جیسا کہ معدنی جواہرات میں اور فلذات میں کمال تام ہوتا ہے اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ زمین نے اپنے انتہائی خواص ظاہر کر دیے اور بموجب آیت وَاخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا۔ اپنے اعلیٰ سے اعلیٰ جو ہر کو ظاہر کر دیا اور یہ امر استدارت زمانہ پر ایک دلیل ہے یعنی جب یا جوج ماجوج کی کثرت ہوگی تو سمجھا جائے گا کہ زمانہ نے اپنا پورا دائرہ دکھلا دیا اور پورے دائرہ کو رجعت بروزی لازم ہے ۔ اور یا جوج ماجوج پر ارضی کمال کا ختم ہونا اس بات پر دلیل ہے کہ گویا آدم کی خلقت الف سے شروع ہو کر جو آدم کے لفظ کے حرفوں میں سے پہلا حرف ہے اس یا کے حرف پر ختم ہو گئی کہ جو یا جوج کے لفظ کے الانبياء : ۹۸۲۹۶ الزلزال : ٣