تحفۂ گولڑویہ — Page 314
روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۱۴ تحفہ گولڑویہ کچھ مدت تک اپنے حواریوں کے ساتھ پھرتا رہا اور پھر دوسری یعنی اصلی موت کے واسطے کسی علیحدگی کے مقام کی طرف روانہ ہو گیا۔“ حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب کی موت سے بچنے کے متعلق ایک پیشگوئی یسعیا باب ۵۳ میں اس طرح پر ہے: וא ת - דורד מי ישוחח כי נגזר و ایت دورد می يسوحيح کی نجزار اور اس کے بقائے عمر کی جو بات ہے سوکون سفر کر کے جائے گا کیونکہ وہ מארץ مے ایریض حييم : ויתן את ويتين ایت רשעים رشاعیم علیحدہ کیا گیا ہے قبائل کی زمین سے اور کی گئی شریروں کے درمیان ברו ואת עשיר قبرو وایت عاسير במתין بمو تايو اس کی قبر پر وہ دولتمندوں کے ساتھ ہوا اپنے مرنے میں ہو אם חשים تاسیم אשם آشام נפשן نفشو جب کہ تو گناہ کے بدلے میں اس کی جان کو دے گا (تو وہ بچ جائے گا) اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ صلیب سے اتار کر مسیح کو سزا یافتہ مردوں کی طرح قبر میں رکھا جاوے گا مگر چونکہ وہ حقیقی طور پر مردہ نہیں ہوگا اس لئے اس قبر میں سے نکل آئے گا اور آخر عزیز اور صاحب شرف لوگوں میں اس کی قبر ہوگی اور یہی بات ظہور میں آئی کیونکہ سری نگر محلہ خان یار میں حضرت عیسی علیہ السلام کی اس موقعہ پر قبر ہے جہاں بعض سادات کرام اور اولیاء اللہ مدفون ہیں ۔ منہ