تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 275 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 275

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۲۷۵ تحفہ گولڑویہ تمام صفات جلالیہ جمالیہ حضرت باری عز اسمہ ہو جاتا ہے پس جس طرح اللہ کا نام جامع صفات کا ملہ ہے اسی طرح احمد کا نام جامع تمام معارف بن جاتا ہے اور جس طرح اللہ کا نام خدا تعالیٰ کے لئے اسم اعظم ہے اسی طرح احمد کا نام نوع انسان میں سے اس انسان کا اسم اعظم ہے جس کو آسمان پر یہ نام عطا ہو اور اس سے بڑھ کر انسان کے لئے اور کوئی نام نہیں کیونکہ یہ خدا کی معرفت تا مہ اور خدا کے فیوض تامہ کا مظہر ہے اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے زمین پر ایک تجلی عظمی ہوتی ہے اور وہ اپنے صفاتِ کاملہ کے کنز مخفی کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو زمین پر ایک انسان کا ظہور ہوتا ہے بقیه حاشیه آدم کا نام ہے اور حدیث نبوی میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے کہ خدا نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود آدم کے رنگ پر ظاہر ہو گا اسی وجہ سے آخری ہزار ششم اس کیلئے خاص کیا گیا کیونکہ وہ بجائے روز ششم ہے یعنی جیسا کہ روز ششم کے آخری حصے میں آدم پیدا ہوا اسی طرح ہزار ششم کے آخری حصہ میں مسیح موعود کا پیدا ہونا مقدر کیا گیا۔ اور جیسا کہ آدم نخاش کے ساتھ آزمایا گیا جس کو عربی میں خناس کہتے ہیں جس کا دوسرا نام دجال ہے ایسا ہی اس آخری آدم کے مقابل پر نقاش پیدا کیا گیا تا وہ زن مزاج لوگوں کو حیات ابدی کی طمع دے جیسا کہ حوا کو اس سانپ نے دی تھی جس کا نام توریت میں نحاش اور قرآن میں خناس ہے لیکن اب کی دفعہ مقر رکیا گیا کہ یہ آدم اُس نظاش پر غالب آئے گا۔ فرض اب چھ ہزار برس کے اخیر پر آدم اور نسخاش کا پھر مقابلہ آپڑا (۱۰۷) ہے اور اب وہ پر انا سانپ کاٹنے پر قدرت نہیں پائے گا جیسا کہ اول اُس نے حوا کو کاٹا اور پھر آدم نے اس زہر سے حصہ لیا بلکہ وہ وقت آتا ہے کہ اس سانپ سے بچے کھیلیں گے اور وہ ضرر رسانی پر قادر نہیں ہوگا ۔ قرآن شریف میں یہ لطیف اشارہ ہے کہ اس نے سورۃ فاتحہ کو الضالین پر ختم کیا اور قرآن کو خناس پر تا دانشمندانسان سمجھ سکے کہ حقیقت اور روحانیت میں یہ دونوں نام ایک ہی ہیں ۔ منہ