تحفۂ گولڑویہ — Page 146
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۱۴۶ تحفہ گولڑویہ ۳۵ میں نے اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ بدیہی طور پر اس امر کا قطعی ثبوت ہے کہ مسیح موعود ۳۶ يه کوٹھہ والے فرماتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے مگر ظہور ا بھی نہیں ہوا تو اس بات کا مجھ کو بہت خیال تھا کہ اس امر میں تحقیق کروں کہ فی الواقع کس طرح ہے۔ جب میں اس دفعہ کوٹھہ کو گیا تو ان کے مریدوں میں سے جو کوئی باقی ماندہ ہیں ہر ایک سے میں نے استفسار کیا ہر ایک یہی کہتا تھا کہ یہ بات مشہور ہے ہم نے فلاں سے سنا فلاں آدمی نے یوں کہا کہ حضرت صاحب یوں فرماتے تھے مگر دو آدمی ثقہ متدین نے اس طرح کہا کہ ہم نے خود اپنے کانوں سے حضرت کی زبان مبارک سے سنا ہے اور ہم کو خوب یاد ہے۔ ایک حرف بھی نہیں بھولا۔ اب میں ہر ایک کا بیان بعینہ عرض خدمت کرتا ہوں ۔ (۱) ایک صاحب حافظ قرآن نور محمد نام اصل متوطن گڑھی اماز کی حال مقیم کوٹھہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ( کوٹھہ والے ) ایک دن وضو کرتے تھے اور میں روبرو بیٹھا تھا۔ فرمانے لگے کہ ہم اب کسی اور کے زمانہ میں ہیں ۔ میں اس بات کو نہ سمجھا اور عرض کیا کہ کیوں حضرت اس قدر معمر ہو گئے ہیں کہ اب آپ کا زمانہ چلا گیا۔ ابھی آپ کے ہم عمر لوگ بہت تندرست ہیں اپنے دنیوی کام کرتے ہیں۔ فرمانے لگے کہ تو میری بات کو نہ سمجھا۔ میرا مطلب تو کچھ اور ہے۔ پھر فرمانے لگے کہ جو خدا کی طرف سے ایک بندہ تجدید دین کے لئے مبعوث ہوا کرتا ہے وہ پیدا ہو گیا ہے ہماری باری چلی گئی ۔ میں اس لئے کہتا ہوں کہ ہم کسی غیر کے زمانہ میں ہیں ۔ پھر فرمانے لگے کہ وہ ایسا ہو گا کہ مجھ کو تو کچھ تعلق مخلوق سے بھی ہے اُس کو کسی کے ساتھ تعلق نہ ہوگا اور اُس پر اس قدر شدائد مصائب آئیں گے جن کی نظیر زمانہ گذشتہ میں نہ ہو گی مگر اس کو کچھ پروانہ ہوگی اور سب طرح کے تکالیف اور فساد اس وقت ہوں گے اُس کو پروا نہ ہوگی ۔ زمین آسمان مل جائیں گے اور اُلٹ پلٹ ہو جائیں گے اُس کو پروانہ ہوگی ۔ پھر میں نے عرض کی کہ نام ونشان یا جگہ بتاؤ ۔ فرمانے لگے نہیں بتاؤں گا ۔ فقط ۔ یہ اس کا بیان ہے۔ اس میں میں نے ایک حرف زیر بالا نہیں کیا