تریاق القلوب — Page 528
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۲۸ تریاق القلوب آپ لوگوں کو یہ نام مبارک ہو اور ہر ایک کو جو امن اور صلح کا طالب ہے یہ فرقہ بشارت دیتا ہے۔ نبیوں کی کتابوں میں پہلے سے اس مبارک فرقہ کی خبر دی گئی ہے اور اس کے ظہور کے لئے بہت سے اشارات ہیں۔ زیادہ کیا لکھا جائے خدا اس نام میں برکت ڈالے ۔ خدا ایسا کرے کہ تمام روئے زمین کے مسلمان اسی مبارک فرقہ میں داخل ہو جائیں تا انسانی خونریزیوں کا زہر بکلی اُن کے دلوں سے نکل جائے اور وہ خدا کے ہو جائیں اور خدا اُن کا ہو جائے ۔ اے قادر وکریم تو ایسا ہی کر ۔ آمین ۔ وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين مرزا غلام احمد از قادیاں ۱۴ نومبر ۱۹۰۰ء تعداد ۲۸۰۰۔ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں