تریاق القلوب — Page 520
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۲۰ تریاق القلوب کی مختصر طور پر لائف یہ ہے کہ خدا نے پہلی قوموں کو دُنیا سے اُٹھا کر دنیا کو نیکی کا سبق دینے کے لئے ابراہیم کی نسل سے دو سلسلے شروع کئے ایک سلسلہ موسیٰ جس کو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے شروع کر کے حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم کیا گیا۔ دوسرا سلسلہ مثیل موسیٰ یعنی سلسلہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو خدا کے اس وعدہ کے موافق ہے جو توریت استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ میں کیا گیا تھا۔ یہ سلسلہ سلسلہ موسویہ کی ایک پوری نقل ہے جو مثیل موسیٰ سے شروع ہو کر مثیل مسیح تک ختم ہوا اور عجیب تریہ کہ جو مدت خدا نے موسیٰ سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک رکھی تھی یعنی چودہ سو برس اسی مدت کی مانند اس سلسلہ کی مدت بھی رکھی گئی اور موسوی خلافت کا سلسلہ جس نبی پر ختم ہوا یعنی مسیح پر نہ وہ بنی اسرائیل میں سے پیدا ہوا کیونکہ اس کا کوئی اسرائیلی باپ نہ تھا اور نہ وہ موسیٰ اور یشوعا کی طرح تلوار کے ساتھ ظاہر ہوا اور نہ وہ ایسے ملک اور وقت میں جس میں اسرائیلی سلطنت ہوتی پیدا ہوا بلکہ وہ رومی سلطنت کے ایام میں ان اسرائیلی آبادیوں میں وعظ کرتا رہا جو پیلاطوس کے علاقہ میں تھیں ۔ اب جب کہ پہلے مسیح نے نہ تلوار اٹھائی اور نہ وہ بوجہ نہ ہونے باپ کے بنی اسرائیل میں سے تھا اور نہ اسرائیلی سلطنت کو اس نے اپنی آنکھ سے دیکھا۔ اس لئے دوسرا صحیح جو انجیل متی ۷ اباب آیت ۱۰ وا او۱۲ کے رو سے پہلے مسیح کے رنگ اور طریق پر آنا چاہیے تھا جیسا کہ یوحنا نبی ایلیا کے رنگ پر آیا تھا ضرور تھا کہ وہ بھی قریش میں سے نہ ہوتا جیسا کہ یسوع مسیح بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا اور ضرور تھا کہ دوسرا صحیح اسلامی سلطنت کے اندر پیدا نہ ہوتا اور ایسی سلطنت کے ماتحت مبعوث ہوتا جو رومی سلطنت کے مشابہ ہوتی سوایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ جہاں تک ہمیں علم ہے ہم جانتے ہیں کہ ہماری یہ سلطنت برطانیہ ( خدا اس پر