تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 519 of 769

تریاق القلوب — Page 519

۵۱۹ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ ایسا ہی خدا کی رحیمیت یعنی کسی کے نیک کام میں اس کام کی تکمیل کے لئے مدد کرنا۔ یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ سچا عابد جو خدائی صفات کا عاشق ہے اس صفت کو اپنے اندر حاصل کرتا ہے۔ ایسا ہی خدا کا انصاف جس نے ہر ایک حکم عدالت کے تقاضا سے دیا ہے نہ (۲) نفس کے جوش سے یہ بھی ایک ایسی صفت ہے کہ سچا عابد کہ جو تمام الہی صفات اپنے اندر لینا چاہتا ہے اس صفت کو چھوڑ نہیں سکتا اور راستباز کی خود بھاری نشانی یہی ہے کہ جیسا کہ وہ خدا کے لئے ان چار صفتوں کو پسند کرتا ہے ایسا ہی اپنے نفس کے لئے بھی یہی پسند کرے لہذا خدا نے سورۃ فاتحہ میں یہی تعلیم کی تھی جس کو اس زمانہ کے مسلمان ترک کر بیٹھے ہیں ۔ میری رائے یہ ہے کہ دنیا میں اکثر مسلمان باستثناء قد رقیل کے دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ علماء جو آزادی کے ملکوں میں رہ کر علانیہ جہاد کی تعلیم کرتے اور مسلمانوں کو اس کے لئے ابھارتے ہیں اور اُن کے نزدیک بڑا کام دینداری کا یہی ہے کہ نوع انسان کو مذہب کے لئے قتل کیا جائے ۔ وہ اس بات کو سنتے ہی نہیں کہ خدا فرماتا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ے یعنی دین کو جبر سے شائع نہیں کرنا چاہیے ۔ (۲) دوسرا فرقہ مسلمانوں کا یہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ خفیہ طور پر تو اُس پہلے فرقہ کے ہم رنگ ہیں مگر کسی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے تقریر آیا تحریر ا ظاہر کرتے رہتے ہیں کہ ہم جہاد کے مخالف ہیں ۔ اُن کے امتحان کا ایک سہل طریق ہے مگر اس جگہ اس کے لکھنے کا موقع نہیں ۔ جس شخص کو خدا نے قوت کانشنس عطا کی ہے اور نور قلب بخشا ہے وہ ایسے لوگوں کو اس طرح پر پہچان لے گا کہ اُن کے عام تعلقات کس قسم کے لوگوں سے ہیں ۔ مگر اس جگہ ہمارا مدعا صرف اپنا مشن بیان کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے جہادوں کے سخت مخالف اور نہایت سخت مخالف ہیں۔ ہمارے اس الہی فرقہ البقرة : ۲۵۷