تریاق القلوب — Page 485
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۸۵ تریاق القلوب اور خاتم الخلفاء جس کو دوسرے لفظوں میں مسیح موعود کہنا چاہیے اسی طور سے پیدا ہونا (۱۲۰) ضروری تھا کہ وہ تو ام کی طرح تولد پاوے۔ اس طرح سے کہ پہلے اس سے لڑکی نکلے اور بعد اس کے لڑ کا خارج ہوتا وہ خاتم الولد ہو۔ سو واضح ہو کہ شیخ موصوف کی یہ پیشگوئی غالباً اُس کا کشف ہوگا مگر قرآن شریف پر نظر ڈال کر اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔ اور چونکہ شیخ کی یہ کتاب آخر الکتب ہے جس میں شیخ نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ وہ خاتم الخلفاء عیسی ہے جو آسمان سے نازل ہوگا بلکہ اُس کو متولد ہونے والا مانا ہے مگر تو ام کے طور پر اور شیخ کی تفسیر قرآن سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس بات کا قائل نہیں ہے کہ آسمان سے عیسی علیہ السلام نازل ہوگا اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ نے اگر کسی پہلی کتاب میں عقیدہ نزول عیسی بیان کیا ہے تو شیخ نے آخر کا ر اُس سے رجوع کر لیا ہے اور صوفیوں کی تالیفات میں ایسا بہت ہوتا ہے چنانچہ براہین احمدیہ میں قبل علم قطعی جو خدا سے منکشف ہوا اپنے خیال سے یہی لکھا گیا تھا کہ خود عیسی دوبارہ آئے گا۔ مگر خدا نے اپنی متواتر وحی سے اس عقیدہ کو فاسد قرار دیا اور مجھے کہا کہ تو ہی مسیح موعود ہے۔ اور یاد رہے کہ اگر شیخ اس پیشگوئی میں بجائے شیث کے مسیح موعود کو آدم سے مشابہت دیتا تو بہتر تھا کیونکہ قرآن اور توریت سے ثابت ہے کہ آدم بطور تو ام پیدا ہوا تھا اور براہین احمدیہ میں آج سے بائیس برس پہلے میری نسبت خدا تعالیٰ کی یہ وحی شائع ہو چکی ہے کہ اردت ان استخلف فخلقت ادم اس میں بھی اشارہ تھا کہ اول میں بھی تو ام تھا اور آخر میں بھی تو ام ۔ اور میرا تو اُم پیدا ہونا اور اؤل لڑکی اور بعد میں اُسی حمل سے میرا پیدا ہونا تمام گاؤں کے بزرگ سال لوگوں کو معلوم ہے اور جنانے والی دائی کی