تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 407 of 769

تریاق القلوب — Page 407

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۰۷ تریاق القلوب ہے کیونکہ اُن کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا باعث جیسا کہ میں نے اُسی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ تفصیل لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ ایک شخص مستمی حسین بک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی قادیاں میں میرے پاس آیا جو اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہر کرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی نسبت یہ خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اول درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت اور امانت میں دونوں مقدس وجود اور سرا پا نیکی اور راستبازی اور تدین کا خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں بلکہ جیسا کہ پر چہ اخبار ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لاہور میں لکھا ہے اس شخص کی ایسی ایسی لاف و گزاف سے لوگوں نے اس کو نائب حضرت سلطان روم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ بزرگوار محض اس غرض سے لاہور وغیرہ نواح اس ملک میں تشریف لائے ہیں کہ تا اس ملک کے غافلوں کو اپنی پاک زندگی کا نمونہ دکھلا دیں اور تا لوگ اُن کے مقدس ۱۱۸ اعمال کو دیکھ کر اُن کے نمونہ پر اپنے تئیں بناویں۔ اور اس تعریف میں یہاں تک اصرار کیا گیا تھا کہ اُسی ایڈیٹر ناظم الہند نے اپنے پر چہ مذکور یعنی ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء کے پرچہ میں جھوٹ اور بے شرمی کی کچھ بھی پرواہ نہ کر کے یہ بھی شائع کر دیا تھا کہ یہ نائب خلیفہ اللہ سلطان رُوم جو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں یہ اس لئے قادیاں میں بلائے گئے ہیں کہ تا مرزائے قادیان اپنے افترا سے اس نائب الخلافت یعنی مظہر انوار الہی کے ہاتھ پر تو بہ کرے اور آئیندہ اپنے تئیں مسیح موعود ٹھہرانے سے باز آ جائے اور ایسا ہی اور بھی بعض اخباروں میں میری بدگوئی کو مد نظر رکھ کر اس قدر اس شخص کی تعریفیں کی گئیں کہ قریب تھا کہ اُس کو آسمان چہارم کا فرشتہ بنا دیتے لیکن جب وہ میرے پاس آیا تو اُس کی شکل دیکھنے سے ہی میری فراست نے یہ گواہی دی کہ یہ شخص امین اور دیانت دار اور پاک باطن نہیں ہے اور ساتھ ہی میرے