تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 378 of 769

تریاق القلوب — Page 378

۱۰۶ روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۷۸ تریاق القلوب عنقریب ہم سنیں گے۔ اور جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں جو کچھ آتھم اور قیصر روم کو عذاب الہی پیش آیا وہ جمالی رنگ میں تھا اور آتھم اور قیصر روم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ شرطی تھی اور اُس شرط کے موافق جبکہ وہ دونوں اُس شرط کے کسی قدر پابند ہو گئے اُن کو ایک تھوڑے عرصہ تک مہلت دی گئی تھی لیکن جو غیب گوئی لیکھرام اور کسری یعنی خسرو پرویز کی نسبت کی گئی تھی وہ بلا شرط تھی اور یہ دونوں وقوعہ کسریٰ اور لیکھرام کے جلالی رنگ میں ظہور میں آئے تھے اور جیسا کہ تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کسریٰ کا مارا جانا ایک بڑا معجزہ تھا کہ وہ سخت دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ایسا ہی اگر مسلمان چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ لیکھرام کا مارا جانا بھی ایک بڑا معجزہ تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت دشمن اور بد زبان تھا۔ ہاں کسرئی اور لیکھرام میں یہ فرق تھا کہ کسری ایک بادشاہ تھا جو اپنی عداوت کے جوش میں تلوار سے کام لے سکتا تھا اور لیکھرام ایک برہمن عوام ہندوؤں میں سے تھا جس کے پاس بجز بدزبانی اور مخش گوئی اور نہایت قابل شرم گالیوں کے اور کچھ نہ تھا اور کسریٰ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی جان پر حملہ کرنا چاہتا تھا او لیکھر ام نے آنجناب کی مقدس شان اور راستبازی اور نبوت کے پاک چشمہ پر حملہ کرنا چاہا اس لئے خدا نے جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت مند ہے۔ کسری کے واقعہ سے تیرہ سو برس بعد پھر اپنے پاک نبی کی عزت اور راستبازی کی حمایت کے لئے لیکھرام کی موت سے وہ معجزہ دوبارہ دکھلایا جو فارس کے پایہ تخت میں خاص ایوان شاہی میں شیرویہ کے ہاتھ سے دکھلایا گیا تھا۔ اس سے ہر ایک انسان کو سبق ملتا ہے کہ خدا کے پیاروں اور برگزیدوں کی عزت یا جان پر حملہ کرنا اچھا نہیں ہے۔ گندم از گندم بروید جوز جو از مکافات عمل غافل مشو