تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 769

تریاق القلوب — Page 366

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۶۶ تریاق القلوب قیری رنگ میں اُس سے معاملہ نہ کیا کیونکہ اُس نے نرمی سے اپنا برتاؤ رکھا اور لیکھرام کی طرح تیزی اور نہایت درجہ کی بد زبانی نہ دکھلائی اس لئے خدا تعالیٰ نے جو حلیموں کے ساتھ حلیم اور سخت زبانوں کے ساتھ سختی سے پیش آتا ہے اُس کے ساتھ نرمی کی گویا خدا تعالیٰ کی جمالی رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ ایوب نبی کی پیشگوئی کی طرح ڈپٹی آتھم میں ظہور فرما ہوا ۔ اور اُس کی جلالی رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ جو قہر اور سختی اور پر دہشت طریق سے تھا لیکھرام میں پورا ہوا اور ہر ایک طالب حق کو ان دونوں شخصوں کے طریق عمل سے ایک سبق حاصل ہو سکتا ہے کہ کیسے خدا نے نرمی کرنے والے اور زبان کو بند رکھنے والے سے جوڑ پٹی آتھم تھا نرمی کی اور کسی دہشت ناک موت کے ساتھ اُس کو ہلاک نہ کیا بلکہ الہامی شرط کو یاد کر کے جب دیکھا کہ آتھم ڈرا اور اُس نے اپنے عملی طریق میں تبدیلی کی تب خدا نے بھی اُس سے نرمی کی اور اُس کے رجوع کی وجہ سے دو برس سے بھی کچھ زیادہ اور مہلت اُس کو دے دی لیکن شخص ثانی یعنی لیکھرام کو باعث اُس کی ہمارا مدعا یہ ہے کہ امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما کی شان کے لائق صرف جسمانی طور پر آل رسول ہونا نہیں کیونکہ وہ بغیر روحانی تعلق کے بیچ ہے۔ اور حقیقی تعلق اُن ہی عزیزوں کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے کہ جو روحانی طور پر اس کی آل میں داخل ہیں۔ رسولوں کے معارف اور انوار روحانی رسولوں کے لئے بجائے اولاد ہیں جو اُن کے پاک وجود سے پیدا ہوتے ہیں اور جو لوگ اُن معارف اور انوار سے نئی زندگی حاصل کرتے ہیں اور ایک پیدائش جدید ان انوار کے ذریعہ سے پاتے ہیں وہی ہیں جو روحانی طور پر آل محمد کہلاتے ہیں اور پیشگوئی مذکورہ بالا میں شیطان کا یہ آواز دینا کہ حق آل عیسی کے ساتھ ہے یہ شیطان کا کلمہ اس وجہ سے بھی دروغ ہے کہ وہ روحانی طور پر مشرکوں کو حضرت عیسیٰ کی آل ٹھہراتا ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ کو خدا کہنے والے آسمان پر اُن کے ساتھ کچھ حصہ نہیں پاسکتے اور نہ ان کے وارث ٹھہر سکتے ہیں پھر وہ روحانی طور پر اُن کے آل کیونکر ہو سکتے ہیں۔ منہ