تریاق القلوب — Page 354
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۵۹۶ ۳۵۴ تریاق القلوب بعد اس کے انہوں نے فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمیدوار تھا کہ ایسا انسان دنیا میں بھیجا جائے گا۔ بعد اس کے آنکھ کھل گئی ۔ وهذه رؤيــاء صـادقة من ربّـي ولعنة الله على الذين يفترون على الله ويقولون الهمنا و أنبئنا وارانا الله وما الهموا وما أنبئوا وما اراهم الله من شيء الا لعنة الله على الكاذبين اور اس خواب میں یہ پیشگوئی تھی کہ بہت سے آسمانی نشان مجھ سے ظاہر ہوں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور جیسا کہ اسی کتاب میں میں نے بیان کیا ہے اس کشف کے بعد اس قدر آسمانی نشان مجھ سے ظہور میں آئے کہ جب تک خدا کسی کے ساتھ نہ ہو اور اُس کا اول درجہ کا فضل نہ ہو ایسے نشان ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ اور اس رؤیا کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق اور دوسرے احباب ہیں جو ایک جماعت کثیر ہے ۔ اور منجملہ خدا تعالی کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو ڈپٹی عبد اللہ آتھم کی نسبت ظہور میں آیا۔ اس نشان کی اصل بنیاد وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱۔ اور سطر ۱۱ ۱۲ و ۱۳ میں مندرج ہے اور وہ یہ ہے۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى وخرَقُوا له بنين وبنات بغير علم قُل هو الله احمد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوالعزم ۔ وقُل ربّ ادخلني مدخل صدق ۔ واما نرينك بعض الذى نـعــدهـم اونتو فینک ۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ ۔ ترجمہ ۔ جو لوگ یہودی صفت مسلمان ہیں اور جو پادری عیسائی ہیں وہ تجھ سے ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تو ویسا ہی نہ ہو جائے جیسا کہ وہ ہیں ۔ اور پادریوں نے