تریاق القلوب — Page 346
۹۳ روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۶ تریاق القلوب ہے اور دوسری طرف اس بات کو سوچے کہ کیونکر عدالت امرتسر کا پہلا وار ہی خالی گیا تو بے شک اُس کو اس بات پر یقین آجائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا تصرف تھا تا وہ اپنے الہامی وعدہ کے موافق اپنے بندہ کو ہر ایک ذلت سے محفوظ رکھے کیونکہ گرفتار ہو کر عدالت میں پیش ۔ کئے جانا اور ہتھکڑی کے ساتھ حکام کے سامنے حاضر ہونا یہ بھی ایک ذلت ہے جس سے دشمنوں کو خوشی پہنچتی ہے۔ پھر اس کے بعد ایسا ہوا کہ جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں اس مقدمہ کے تمام کا غذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور کے پاس بھیجے گئے اور جب یہ کا غذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے پاس پہنچ گئے تو دوسرانشان خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ظہور میں آیا کہ صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ یعنی کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب کے دل میں خدا تعالیٰ نے یہ ڈال دیا کہ اس مقدمہ میں وارنٹ جاری کرنا مناسب نہیں بلکہ سمن کافی ہوگا۔ لہٰذا اُنہوں نے ۹ اگست ۱۸۹۷ء کو میرے نام ایک سمن جاری کیا جس کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ نمبر م سمن بنام مستغاث عليه حسب دفعه ۱۵۲ مجموعه ضابطہ فوجداری بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع ۔ بنام مرزاغلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیان مغلاں پر گنه بٹالہ ضلع گورداسپورہ ۔ ۔ جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جواب دہی الزام دفعه ۱۰۷ ضابطہ فوجداری ضرور ہے لہذا تم کو اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ / ماہ اگست ۱۸۹۷ء اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار یا جیسا ہو موقع پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس حاضر ہو اور اس باب میں تاکید جانو ۔ دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ ۹ را گست ۱۸۹۷ء