تریاق القلوب — Page 342
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۲ تریاق القلوب یعنی خدا کی نظر میں صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دِنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گذارتا ہے۔ پھر اس کے بعد میرے دل میں ایک اور موزوں کلمہ ڈالا گیا لیکن نہ اس طرح پر کہ جو الہام جلی کی صورت ہوتی ہے بلکہ الہام خفی کے طور پر دل اس مضمون سے بھر گیا۔ اور وہ یہ تھا۔ گر قضا را عاشقی گردد اسیر بوسد آن زنجیر را کز آشنا یعنی اگر اتفاقاً کوئی عاشق قید میں پڑ جائے تو اُس زنجیر کو چومتا ہے جس کا سبب آشنا ہوا۔ پھر اس کے بعد یہ الہام ہوا۔ ان الذی فرض علیک القرآن لرآتک الی | معاد انى مع الافواج تیک بغتة يا تيک نصرتی، انى انا الرحمن ذو المجد والعلی ۔ ترجمہ یعنی وہ قادر خدا جس نے تیرے پر قرآن فرض کیا۔ پھر تجھے واپس لائے گا۔ یعنی انجام بخیر و عافیت ہوگا۔ میں اپنی فوجوں کے سمیت ( جو ملائکہ ہیں ) ایک ناگہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ میں رحمت کرنے والا ہوں۔ میں ہی ہوں جو بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے یعنی میرا ہی بول بالا ر ہے گا۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ مخالفوں میں پھوٹ اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور اہانت اور ملامت خلق ( اور پھر اخیر حکم ابراء) یعنی بے قصور ٹھہرانا ۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا ۔ وفیہ شی یعنی بریت تو ہوگی مگر اس میں کچھ چیز ہوگی۔ ( یہ اُس نوٹس کی طرف اشارہ تھا جو بُری کرنے کے بعد لکھا گیا تھا کہ طرز مباحثہ نرم چاہیے ) پھر ساتھ اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ بلجت آیاتی ۔ کہ میرے نشان روشن ہوں گے اور ان کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہو جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اس مقدمہ میں جو تمبر ۱۸۹۹ء میں عدالت مسٹر ہے ۔ آر ڈریمنڈ صاحب بہادر میں فیصلہ ہوا ۔ عبد الحمید ملزم نے دوبارہ اقرار کیا کہ میرا پہلا بیان جھوٹا تھا) اور پھر الہام ہوا لواء فتح۔ یعنی فتح کا جھنڈا۔ پھر بعد اس کے