تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 339 of 769

تریاق القلوب — Page 339

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۳۹ تریاق القلوب محض قابل افسوس خیال ہے ۔ ہم کب اس سے انکار کرتے ہیں کہ شریر لوگ ہمیشہ صادقوں کے مقابل پر جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں ۔ تحقیق طلب تو یہ امر ہے کہ ایسے مدعیوں نے آسمانی نشان بھی دکھلائے یا نہیں ۔ میں نے ایسے نشان دکھلائے ہیں کہ جنہوں نے اس زمانہ کے علماء اور فقراء کا منہ بند کر دیا ہے اور کوئی مخالف ان کا مقابلہ نہیں کر سکا بلکہ ایک ندامت کے ساتھ چپ رہ گئے ۔ اب ذرہ جتلاؤ کہ کیا اس سے پہلے یہ ندامت کسی کے مقابل پر کسی زمانہ میں علماء اسلام کو پیش آئی ۔ بلکہ وہی لوگ مخذول اور ذلیل ہوتے رہے جنہوں نے ایسے جھوٹے دعوے کئے ۔ تو اب طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں علماء اسلام کو یہ خجالتیں کیوں پیش آئیں یہاں تک کہ نہ وہ بالمقابل قرآن شریف کے معارف بیان کر سکے اور نہ عربی زبان میں کچھ فصیح بلیغ لکھ سکے اور نہ آسمانی نشانوں کے مقابل پر کوئی نشان دکھلا سکے ۔ کیا خدا مومنوں کی نصرت کرتا ہے یا کافروں کی ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ قرآن شریف میں کس گروہ کی نصرت اور مدد کا وعدہ ہے اور الہامی بشری کن کو انعام دیا جاتا ہے۔ کوئی اُٹھے اور ہمیں اس بات کا ثبوت دے کہ میری طرح کبھی کوئی مفتری اور کذاب مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں میدان میں کھڑا ہوا اور اُس نے علماء وقت کے مقابل پر وہ نشان اور وہ تائیدات سماوی پیش کیں جن سے مخاطبین دنگ اور لا جواب رہ گئے ۔ اور کوئی بھی ان میں سے مقابلہ میں نہ آسکا۔ بھلا اگر سچے ہو تو ایسے کسی مہدی کا نام تو بتلاؤ جس نے میری طرح تمام علماء اور فقراء اور گدی نشینوں کو مغلوب اور عاجز کیا ہو اور اس کے مقابل پر اُن سے کچھ بھی نہ بن پڑا ہو ۔ میں تو اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ علماء اسلام اور فقراء اسلام اگر اپنی بحث میں راستی پر ہوں اور متقی اور پر ہیز گار ہوں تو کبھی کسی سے دینی بحث اور تائید الہی کے امور میں