تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 328 of 769

تریاق القلوب — Page 328

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۲۸ تریاق القلوب ہوں کہ ہر ایک شریف جس کی فطرت میں نقص نہ ہو۔ اور جس کے نیک گوہر میں کچھ کھوٹ نہ ہو اور جس کے نجیب الطرفین ہونے میں کچھ خلل نہ ہو۔ وہ کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوگا کہ معزز شرفاء کے بارے میں اور سادات کی شان میں اور ان پاکدامن خاتونوں کی نسبت جو خاندان نبوت میں سے اور اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہیں ایسی گندی گالیاں اور ناپاکی سے بھرے افترا منہ پر لاوے۔ اور دنیا میں کسی قوم میں کوئی ایسا شریف نہیں ہے کہ اگر وہ تمام گندے کا غذ جن کا نام اشاعۃ السنہ اُس نے رکھا ہے مع أن اخباروں کے پرچوں کے جو وقتا فوقتا اس شخص کے دوست ہم جنس جعفر زٹلی نے نکالے جن میں یہ گندی باتیں ہیں اُس کے سامنے رکھی جائیں تو وہ یہ رائے ظاہر کر سکے کہ کوئی بھلا مانس اور نیک فطرت اور نیک اصل اور متقی اور شریف ایسی تحریروں کو روا بھی رکھ سکتا ہے قطع نظر اس سے کہ اُس کے ہاتھ سے یہ کلمات شائع ہوں۔ تمام تحریر میں اس شخص اور اس کے دوست جعفر زٹلی کی موجود ہیں جس وقت کوئی مانگے میں پیش کر سکتا ہوں۔ یہی شخص ہے جو فرقہء موحدین کا ایڈوکیٹ کہلاتا ہے۔ پس جبکہ اس فرقہ کے ایڈووکیٹ کے یہ حالات ہیں تو اُن لوگوں کے حالات جن پر اس کا اثر ہے خود قیاس کر لیں۔ میں اس شخص کی سخت بد زبانیوں اور گندہ دہنیوں سے سخت مظلوم اور ضرر رسیدہ ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی تقریب سے پھر عدالت ان کا غذات پر غور کرے جو مثل میں شامل ہو چکے ہیں جو اس شخص کے طریق اور رویہ کانمونہ ہیں۔ میں اس سے زیادہ نہیں کہوں گا اور اب مخالفوں میں سے کس دِل پر مجھے اُمید ہوسکتی ہے کہ وہ ان تمام گندے اور مخش اور بدزبانی کے الفاظ پر اطلاع پا کر کلمتہ الحق کہے ۔ میرا تمام شکوہ خدا تعالیٰ کی جناب میں ہے اور مجھے اس پر