تریاق القلوب — Page 327
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۲۷ تریاق القلوب اور پھر اس پیشگوئی کے ساتھ دو پیشگوئیاں اور ہیں یعنی اسی صفحہ ۱۲ کی سطر ۱۲ اور ۱۳ میں جس کی عبارت یہ ہے۔ انا تجالدنا فانقطع العدو واسبابه۔ يعض الظالم على يديه ويوثق - یعنی ہم مخالف سے تلوار کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ مخالف ٹوٹ گیا یعنی اس کے ہاتھ کچھ باقی نہ رہا اور اُس کے تمام اسباب بھی ٹوٹ گئے اور ظالم یعنی ۸۲ محمد حسین اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا ۔ اب دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں خبر دی گئی کہ مقدمہ اُٹھانے والے اپنی کوششوں میں نامرادر ہیں گے اور ان کے تمام وجوہ مقدمہ جو بنائے گئے تھے ٹوٹ جائیں گے ۔ اور نیز اس میں خبر دی گئی ہے کہ محمد حسین بد زبانی کرنے اور کرانے سے بند کیا جائے گا اور آئیندہ اُس کی گندی اور نا پاک تحریروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ یادر ہے کہ یہ شخص بد گوئی میں حد سے بڑھ گیا تھا۔ جس شخص کو اس کی گندی تحریروں پر علم ہوگا جو میری نسبت اور میرے اہل بیت آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس شیخ بے ادب تیز مزاج نے سراسر ظلم اور ناحق پسندی کی خصلت سے اشاعۃ السنه میں شائع کی ہیں یا جعفر زٹلی کے اخبار میں شائع کرائی ہیں ہے جو اس وقت تک میرے پاس موجود ہیں اور نیز مثل مقدمہ میں شامل ہو چکی ہیں اس کا دل بول اُٹھے گا کہ اس شخص کی نوبت کہاں تک بد زبانی میں پہنچی تھی اور پھر کیسی اس پیشگوئی کے مطابق اس قابل شرم بے حیائی اور دریدہ دہنی سے بند کیا گیا ہے کس کے علم میں تھا که یه گندہ دہنی اور بد زبانی کا سلسلہ اس طرح پر بند کیا جائے گا۔ میں یقین رکھتا اگر چہ نوٹس کے بعد حال تک محمد حسین نے اپنا منہ بند کر لیا ہے مگر بد زبانی کی کارروائی اس کا دوست جعفر زٹلی نوٹس کے بعد برابر کر رہا ہے ۔ دیکھو اخبار خادم الہند لاہور ۱۵ ستمبر ۱۸۹۹ء اور ایسا ہی اخبار جعفر ز علی لاہور - هنه