تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 315 of 769

تریاق القلوب — Page 315

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۱۵ تریاق القلوب شرمندہ ہوں گے کہ مارے ندامت کے منہ پر سیاہی آجائے گی ۔ اُس روز یہ خدا کا نشان ظاہر ہوگا اور یہ فتح عظیم ہوگی کیونکہ خدا مخالفوں کے تمام منصوبوں کو زیر کرے گا اور نہ صرف اس لئے فتح کہ وہ مخالفوں کو مغلوب کرے گا بلکہ یہ اس لئے بھی فتح عظیم ہوگی کہ خدا نے اُس آنے والے دن سے پہلے خبر دے دی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے اسم اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کو غلبہ ہوگا۔ اور یہ مسیح موعود کی خاص علامت ہے کہ وہ غالب رہے گا۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے پیاروں میں سے ہے میں نے تجھے اپنے لئے چنا تو لوگوں کو کہہ دے کہ میں سب سے پہلا مومن ہوں۔ اور یہ پیشگوئی جو اس شان و شوکت کے ساتھ کی گئی تھی ۲۴ / فروری ۱۸۹۹ء کو بروز جمعہ پوری ہو گئی۔ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے اپنی قدیم عادت کے موافق یہ اعتراض اُٹھایا تھا کہ حکم میں بری کا لفظ نہیں بلکہ ڈسچارج کا لفظ ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس اعتراض کو اُس نے ایک بڑا اعتراض سمجھا ہے اس لئے اُس نے پیسہ اخبار اور نیز اخبار عام میں اس کو شائع بھی کیا ہے اور اس کی غرض اس سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ تا عوام پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اور اس طرح پر دھوکہ دے کر ہدایت سے ان کو محروم رکھے۔ لیکن اس کی بد قسمتی سے یہ دھوکہ دہی اُس کی عقلمندوں کے دلوں پر اثر نہیں کر سکتی بلکہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے بعد یہ حرکت اُس کی سخت ندامت کا موجب ہوگی۔ یادر ہے کہ انگریزی زبان میں کسی کو جرم سے بری سمجھنے یا بری کرنے کے لئے دو لفظ ہیں ۔ ایک ڈسچارج ۔ دوسرے ایکیٹ ۔ ڈسچارج اُس جگہ بولا جاتا ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو اور عدم ثبوت کی وجہ سے ملزم کو چھوڑا جائے اور ایکٹ اُس جگہ بولا جاتا ہے جہاں اوّل جرم