تریاق القلوب — Page 288
۲۸۸ روحانی خزائن جلد ۱۵ تریاق القلوب یا آدم اسكن انت وزوجك الجنة يا مريم اسکن انت وزوجك الجنة۔ یا احمد اسکن انت وزوجك الجنة - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۶۴۹۲۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم جس سے نئے سرے اسلام کے نوروں کی بنیاد پڑے گی یعنی ایک عظیم الشان تجدید ہوگی اور برکات ظاہر ہوں گے اور فیج اعوج کے زمانہ کی غلطیاں اور غلط تفسیر میں کاٹ کر پھینک دی جائیں گی اور ایک نئی جماعت اسلام کی حمایت کے لئے اس سے قائم ہوگی۔ تو مع اپنی زوجہ کے بہشت میں داخل ہو۔ اسی لحاظ سے الہام میں میرا نام آدم رکھا گیا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ نئے معارف اور نئے حقائق اور نئی زمین اور نیا آسمان اور نئے نشان ہوں گے ۔ اور نیز یہ کہ مجھ سے ایک نیا خاندان شروع ہوگا سواُس نے ایک نئے خاندان کے لئے مجھے اس الہام میں ایک نئی بیوی کا وعدہ دیا اور اس الہام میں اشارہ کیا کہ وہ تیرے لئے مبارک ہوگی اور تو اس کے لئے مبارک ہوگا اور مریم کی طرح اُس سے تجھے پاک اولا د دی جائے گی ۔ سوجیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا تعالیٰ نے چار لڑکوں کا بذریعہ الہام فروری ۱۸۸۶ء میں وعدہ دیا اور پھر ہر ایک پیسر کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں وعدہ دیا اور جیسا کہ میں پہلے اس سے لکھ چکا ہوں یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ اُس نے ان ہر چہار لڑکوں کے پیدا ہونے کا اس وقت وعدہ دیا جبکہ اُن میں سے حمل براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶ میں یہ الہام درج ہے یعنی الہام يا آدم اســکــن انــت و زوجک الجنة اورایساہی الہام اشکر نعمتی رأیت خدیجتی براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۸ میں مندرج ہے۔ چونکہ یہ دونوں پیشگوئیاں حالات موجودہ کے لحاظ سے بالکل دور از قیاس تھیں اور ان کے ساتھ کوئی تفہیم نہ تھی اس لئے میں ان کی تشریح اور تفصیل واقعی طور پر نہ کر سکا نا چار براہین احمدیہ میں ایک حیرت زدہ عالم میں مختصر طور پر معنے بیان کر دیئے گئے ۔ منہ