تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 769

تریاق القلوب — Page 271

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۷۱ تریاق القلوب شان نہیں کہ ہمارے اِس سلسلہ کے بڑھ جانے کی وجہ سے جب ہر طرح سے خرچ زیادہ ہو گئے اور صرف ایک لنگر کا خرچ ہی ایک ہزار روپیہ ماہوار تک پہنچ گیا اور قریباً ہر ایک ماہ میں اشتہارات شائع کرنے کا خرچ اور کتابوں کے چھپوانے کا خرچ اور ہر ایک مہینے کے صد با خطوط کے جوابات کا خرچ اور سلسلہ کی ضروریات کی وجہ سے نئے مکانات بنانے کا خرچ اور مدرسہ کے اُستادوں کا خرچ ہمیشہ کے لئے لازم حال ہو گئے تو ان سب کاموں کے چلانے کے لئے پردہ غیب سے خدا تعالیٰ نے مدد کی اور ہمیشہ کر رہا ہے۔ سو اسی نشان کے بارے میں آج سے میں برس پہلے پیشگوئی کی گئی۔ دیکھو ہمارے مخالف مولوی کس تنگی اور تکلیف سے گزارہ کرتے ہیں اور کیسے بعض ان کے اب اپنے منصبوں کو چھوڑ کر کلبہ رانی کی ذلت اُٹھانے کو بھی طیار ہیں مگر اس جگہ آسمانی برکتوں کی بارش ہو رہی ہے ۔ لوگ صدق اور اعتقاد سے ہمارے آستانہ پر گرے جاتے ہیں ۔ ہر ایک ہفتہ میں کئی مولویوں اور اسلامی فاضلوں کے تو بہ نامے پہنچ رہے ہیں ۔ اور لاکھوں انسانوں کے دل گواہی دے رہے ہیں کہ اسلام میں یہی ایک فرقہ ہے جو اسلامی برکتوں کا مالک ہے اور جس کی سچائی کی چمکیں مخالفوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہیں ۔ یہی ایک فرقہ ہے جو خدا کے نشان دکھلانے کیلئے میدان میں کھڑا ہے اور یہی ایک فرقہ ہے جو قرآنی حقائق اور معارف بیان کرتا ہے اور یہی ایک فرقہ ہے جس نے دشمنوں کے عقائد کی جڑ نکال کر لوگوں کو دکھلا دی ہے ۔ پھرا نہی پیشگوئیوں کے مجموعہ میں ایک یہ بھی پیشگوئی ہے کہ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون الخ یعنی میری سچائی پر خدا گواہی دے رہا ہے اور اپنے آسمانی نشانوں سے بتلا رہا ہے کہ یہ شخص میری طرف سے ہے اور خدا تعالیٰ اسی الہام کے بعد کی عبارت میں اسلام کے تمام مولویوں اور صوفیوں اور سجادہ نشینوں اور الہام اور کرامت کے مدعیوں اور ایسا ہی