تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 269 of 769

تریاق القلوب — Page 269

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۶۹ تریاق القلوب مدد کرے گا۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آسمان سے الہام کریں گئے اور وہ دور دور کی راہوں سے تیرے پاس آئیں گے۔ خدا کے وعدوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ وہ اپنی نعمتیں تیرے پر پوری کرے گا تا کہ خدا کا یہ کام مومنوں کے لئے نشان ہو ۔ سو تو مومنوں کو خوشخبری دے۔ تو اُس کے فضل اور کرم کے ساتھ مجنون نہیں ہے ۔ تو لوگوں کو کہہ دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تو خدا بھی تم سے محبت کرے۔ اور وہ جو تجھ سے اور تیرے الہام سے ہنسی کرتے ہیں ہم اُن کے لئے کافی ہیں یعنی تجھے صبر چاہیے۔ تو کھلی کھلی دلیل کے ساتھ خدا کی طرف سے ہے ۔ اُن کو کہہ دے کہ میں خدا کی گواہی اپنے پاس رکھتا ہوں ۔ پس کیا تم اب بھی مانو گے یا نہیں۔ اُن کو کہہ دے کہ دیکھو میرے پاس خدا کی شہادت ہے۔ کیا اب بھی تم گرد نہیں جھکاؤ گے یا نہیں اور اگر تم بھی کچھ چیز ہو تو اپنے مکان پر فیصلہ کے لئے کوشش کرو اور میں بھی کروں گا پھر تم دیکھو گے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔ اور یہ لوگ خدا کے غیر سے تجھے ڈرائیں گے یعنی گورنمنٹ میں جھوٹی مخبریاں کریں گے تا وہ کسی جرم میں پکڑے ۔ اور اپنی قوم کو ترغیب دیں گے تا تجھے قتل کر دیں مگر تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان کی شرارتوں سے تیرا کچھ بھی نقصان نہ ہوگا۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔ خدا اپنے عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔ یہ ایک بڑی پیشگوئی ہے جو آج سے میں برس سے پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو کر ہزار ہا انسانوں میں اور ہر ایک قوم میں شائع ہو چکی ہے۔ اس پیشگوئی میں ایک یہ فقرہ ہے کہ لوگ دور دور سے آئیں گے اور تیری خدمت کریں گے۔ اب دیکھو کہ یہ کیسا سراسر غیب کا کلام ہے ۔ کیونکہ براہین احمدیہ کے زمانہ میں بلکہ کئی برس اس سے بھی پہلے جب یہ الہام ہوا تھا۔ اس وقت میری حالت اور عظمت لوگوں کے دلوں میں اس قدر بھی نہ تھی کہ کوئی شخص دو کوس سے بھی میرے ۶۳ )