تریاق القلوب — Page 266
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۶۶ تریاق القلوب متوجہ ہیں۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ وہ خدا جو ذ والجلال اور زمین اور آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۳۹۔ اور صفحہ ۵۲۲ براہین احمدیہ ترجمہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے ایک دن بھا گنا ہی تھا۔ ہر ایک برکت ( جو تجھ کو ملی ہے ) وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے۔ دو انسان بڑی برکت والے ہیں جن کی برکتیں کبھی اور کسی زمانہ میں منقطع نہیں ہوں گی۔ ایک وہ یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جس کی طرف سے اور جس کے فیضان سے یہ تمام برکتیں تجھ پر اُتاری گئی ہیں۔ اور دوسرا وہ انسان جس پر یہ ساری برکتیں نازل ہوئیں (یعنی یہ عاجز ) کہہ اگر میں نے افترا کیا ہے اور خدا کے الہام سے نہیں بلکہ یہ بات خود بنائی ہے تو اس کا وبال میرے پر ہوگا۔ اور میں اس جرم کی سزا پاؤں گا۔ نہیں بلکہ حق یہ بات ہے کہ خدا نے اس رسول کو یعنی تجھ کو بھیجا ہے۔ اور اس کے ساتھ زمانہ کی ضرورت کے موافق ہدایت یعنی راہ دکھلانے کے علم اور تسلی دینے کے علم اور ایمان قومی کرنے کے علم اور دشمن پر حجت پوری کرنے کے علم بھیجے ہیں۔ اور اس کے ساتھ دین کو ایسی چمکتی ہوئی شکل کے ساتھ بھیجا ہے جس کا حق ہونا اور خدا کی طرف سے ہونا بد یہی طور پر معلوم ہو رہا ہے۔ خدا نے اس رسول کو یعنی کامل مجدد کو اس لئے بھیجا ہے کہ تا خدا اس زمانہ میں یہ ثابت کر کے دکھلا دے کہ اسلام کے مقابل پر سب دین اور تمام سیمیں بیچ ہیں۔ اور اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تمام دینوں پر ہر ایک برکت اور دقیقہ معرفت اور آسمانی نشانوں میں غالب ہے۔ یہ خدا کا ارادہ ہے کہ اس رسول کے ہاتھ پر ہر ایک طرح پر اسلام کی چمک دکھلاوے۔ کون ہے جو خدا کے ارادوں کو بدل سکے۔ خدا نے مسلمانوں کو اور ان کے دین کو اس زمانہ میں مظلوم پا یا ۔ اور وہ آیا ہے کہ تا ان لوگوں اور ان کے دین کی مدد کرے یعنی روحانی طور پر اس دین کی سچائی اور