تریاق القلوب — Page 265
روحانی خزائن جلد ۱۵ 31 ۴۷ تریاق القلوب ایک دفعہ جس کو عرصہ قریباً بائیس برس کا گذرا ہے ایک انگریزی خوان میرے ملنے کے لئے آیا تو اُس کے رُوبرو ہی یہ الہام ہوا ۔ پس از مائی اپنیمی یعنی یہ میرا دشمن ہے۔ اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ الہام اُس کی نسبت ہے۔ پھر اُس سے اس الہام کے معنے دریافت کئے گئے اور آخر وہ ایسا ہی آدمی نکلا اور اُس کے باطن میں طرح طرح کے نحبث پائے گئے ۔ اور اس الہام کے گواہ شیخ حامد علی جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے اور کئی اور دوست ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔ ہیں برس کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا فُل جاء الحق وزهق الباطل ان الباطل كان زهوقا۔ كلّ بركة من محمد صلى الله عليه وسلّم۔ فتبارك من علم وتعلم۔ قُل ان افتريتُه فعلى اجرامي هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ۔ لا مبدل لكلمات الله۔ ظلموا وان الله على نصرهم لقدير ۔ بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اِس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔ جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرف (ناشر) ۔This is my enemy